Ticker

6/recent/ticker-posts

احساس پروگرام کیا ہے؟ اس میں رجسٹریشن کس طرح ہوگی؟

What is the Ehsaas program? How will it be registered?

ملک بھر میں حکومت کی طرف سے 70 لاکھ خواتین کو ماہانہ دو ہزار کی امداد دی جائے گی پاکستان کے 70 اضلاع میں کفالت پروگرام کو لایا جائے گا وہ تمام خواتین جو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے امداد لے رہے ہیں وہ بھی اس پروگرام میں اپلائی کرسکتی ہیں یہ پروگرام خواتین کو غربت سے نکالنے کے لیے اور ان کی معاشی حالت کو بہتر بنانے کے لیے اس پروگرام کو شروع کیا گیا ہے

احساس کفالت پروگرام میں مستحقین کی نشاندہی کیسے کی جائے؟

حکومت کی طرف سے مرحلہ وار تمام اضلاع میں رجسٹریشن کا آغاز کیا جائے گا

نادرا کے آفس میں ایک ڈیسک قائم کیا جائے گا امیدوار اپنی رجسٹریشن نادرا کے آفس جاکر کروا سکتے ہیں

اس کے علاوہ احساس پروگرام کی طرف سے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز بھی کیا جائے گا ایک بات یاد رکھیں کہ پاکستان کی ہر تحصیل میں نادرا ڈیسک قائم کیا جاچکا ہے جہاں امیدوار اپنی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں

یہ بھی پڑھیں : خواب میں تخم دیکھنے کی تعبیر

کفالت پروگرام کے لیے کون لوگ اہل ہیں؟

وہ تمام خواتین جو غریب طبقے سے تعلق رکھنے والی ہیں جن کے پاس کوئی ذریعہ معاش نہیں ہے وہ اس پروگرام کی اہل ہیں



یاد رکھیے یہ پروگرام صراف خواتین کے لیے ہے مرد حضرات اس پروگرام میں اپلائی نہیں کرسکتے

کفالت پروگرام کے لیے کون سے لوگ نااہل ہیں؟

سرکاری ملازمین

سرکاری ملازمین کی شریک حیات

ٹیکس دہندگان

گاڑیوں کے مالکان

یہ تمام لوگ کفالت پروگرام کے لیے نااہل ہیں ان میں سے کسی نے اپلائی کیا تو اس کی درخواست کو خارج کردیا جائے گا

کفالت پروگرام میں امیدواروں کو رقم کی ترسیل کس طرح ہوگی؟

کفالت پروگرام کی اہل خواتین حبیب بینک یا الفلاح بینک کی مقرر کردہ برانچوں سے اور بائیومیٹرک اے ٹی ایم مشین سے رقم نکلوا سکتی ہیں

مقرر کردہ بینک کی برانچوں میں ایک ڈیسک کفالت پروگرام کی اہل خواتین کے لیے بنایا گیا ہے تاکہ وہ عزت و احترام سے اپنا وظیفہ حاصل کرسکیں

ہرخاتون کو ایک بینک اکاونٹ دیا جائے گا جو اس کے موبائل نمبر سے منسلک ہوگا جو ان کی دیگر معاشی مواقعوں تک رسائی کو یقینی بنائے گا


ہم کیسے چیک کریں ہمارے ضلع میں کفالت پروگرام کی رجسٹریشن شروع ہوئی ہے یا نہیں؟

امیدوار نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں اور چیک کریں کہ رجسٹریشن کا آغاز ہوچکا ہے یا نہیں؟

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent