خیبرپختونخواہ میں اسکول کے اساتذہ پر آنسو گیس کی شیلنگ ناقابل برداشت ہے، سابق سینیٹر حافظ حمداللہ
ملتان (نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن، زاہد مقصود سے) ریاست مدینہ کے دعویداروں کی صوبہ خیبر پختونخواہ کے اسکول کے اساتذہ پر آنسو گیس کی شیلنگ ناقابل برداشت ہے آئین شکنی کرنے والے پی ٹی وی پر حملہ کرنے والے 126 دن احتجاج کرنے والے آئین کے دائرہ میں رہ کر احتجاج کرنے والوں کو برداشت نہیں کر پارہے
ان خیالات کا اظہار پی ڈی ایم کے مرکزی ترجمان جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما سابق سینیٹر حافظ حمداللہ نے ملتان میں جمعیت علماء اسلام تحصیل ملتان کے امیر مولانا حبیب الرحمن اکبر اور جمعیت علماء اسلام تحصیل ملتان کے جنرل سیکرٹری الحاج زاہد مقصود احمد قریشی سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ صوبہ خیبر پختون خواہ کے خزانے کو ڈکارنے والے صوبہ کو ڈیفالٹ کرنے والے کس منہ سے اساتذہ پر تشدد کرتے ہیں جن سے ایک صوبہ نہیں چلایا جا رہا وہ خواب شیخ چلی کے دیکھ رہے ہیں اساتذہ کے مطالبات کو فوری تسلیم کیا جائے
صوبہ خیبر پختون خواہ کی نااہل حکومت کے پاس ملازمین کو تنخواہیں دینے کے لیے پیسے نہیں ہیں ان نااہلوں کی حکومت ختم کرکے پاکستان کو بچایا ہے قوم ان کے کالے کرتوتوں سے آگاہ ہے ان کو کسی صورت بھی دوبارہ عوام پر مسلط نہیں ہونے دیں گے یہ نااہل ملک کا جتنا بیڑہ غرق کرسکتے تھے کرگئے
0 Comments