Ticker

6/recent/ticker-posts

Please play your part for the establishment of Agricultural University for Chief Minister Punjab Pervez Elahi Wasib, Mian Abdul Mujeeb Advocate Rana Abdul Samad Advocate Ghulam Ghos Khan Advocate

وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی وسیب کیلئے زرعی یونیورسٹی کے قیام کے لئے اپنا کردار ادا کریں، میاں عبدالمجیب ایڈووکیٹ رانا عبدالصمد ایڈووکیٹ غلام غوث خان ایڈووکیٹ

رحیم یارخان (نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن )زراعت کو جدید خطوط پر ترقی دینے کے لئے زرعی یونیورسٹی کا قیام ناگزیر ہے، ضلع رحیم یارخان زرعی لحاظ سے جنوبی پنجاب کا اہم ضلع ہے وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی وسیب کیلئے زرعی یونیورسٹی کے قیام کے لئے اپنا کردارادا کریں ان خیالات کا اظہار وسیب اتحاد جنوبی پنجاب کے صدر سردار عبدالمجیب ویہا ایڈووکیٹ نے سابق جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار غلام غوث خان کورائی اور رانا عبدالصمد کانجو ایڈوکیٹ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت میں زراعت کا بہت بڑا کردار ہے 
Please play your part for the establishment of Agricultural University for Chief Minister Punjab Pervez Elahi Wasib, Mian Abdul Mujeeb Advocate Rana Abdul Samad Advocate Ghulam Ghos Khan Advocate

خوراک کی فراہمی کے علاوہ زراعت صنعتی شعبہ کیلئے خام مال کے حصول کا بڑا ذریعہ ہے جو کبھی کسی بھی دوسرے شعبہ سے زیادہ تھا اب یہ تیسرے نمبر پر ہے زراعت کو پرانے طرز پر چلانے سے رحیم یارخان ضلع سمیت کئی علاقے جو روایتی طور پر کپاس کی کاشت کے علاقے تھے شوگر ملیں لگنے کے باعث گنے کی کاشت کیلئے مختص ہوگئے اس صورتحال کے باعث ملک کی ٹیکسٹائل ملیں چلانے کیلئے کپاس کی بھاری مقدار باہر سے منگوانا پڑ رہی ہے انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی کے قیام سے یہاں کے نوجوان زراعت کے جدید طریقے سیکھ کر اچھی کاشتکاری کو بہتربنانے میں اپنا کردار ادا کریں

یہ بھی پڑھیں : اسلامک رائٹرز فورم صوبہ پنجاب نے مجلس عاملہ کے درج ذیل ناموں کی توثیق کردی

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent