Ticker

6/recent/ticker-posts

The Islamic Writers Forum Punjab Province has confirmed the following names of Majlis Ameela

اسلامک رائٹرز فورم صوبہ پنجاب نے مجلس عاملہ کے درج ذیل ناموں کی توثیق کردی

ملتان (نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن) اسلامک رائٹرز فورم پاکستان کی ملکی سطح پر تنظیم نو کا سلسلہ جاری ہے اسی سلسلہ میں مرکزی صدر عزیز اللہ پکتوی مرکزی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سید باچا آغا مرکزی سیکرٹری اطلاعات غلام یاسین گھوٹو نے اسلامک رائٹرز فورم صوبہ پنجاب کے صدر الحاج زاہد مقصود احمد قریشی کے ساتھ مشاورت کے بعد اسلامک رائٹرز فورم صوبہ پنجاب نے مجلس عاملہ کے درج ذیل ناموں کی توثیق کردی جس کے مطابق اگلے 3 سالوں کے لیے اسلامک رائٹرز فورم صوبہ پنجاب کے صدر الحاج ذاہد مقصود احمد قریشی سنئیر نائب صدر حافظ محمد طاہر جاوید جالندھری نائب صدر حافظ ندیم اسلم نائب صدر مفتی طارق اسمعیل نائب صدر مولانا حسین احمد مدنی جنرل سیکرٹری محمد جاوید قاسمی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا فہدعزیز جوائنٹ سیکرٹری محمد اسلم جوائنٹ سیکرٹری فہد ظفیر شیخ جوائنٹ سیکرٹری مفتی محمد سلیم سلیمانی جوائنٹ سیکرٹری مولانا مفتی محمد حامد سیکرٹری اطلاعات مولانا کفایت اللہ درخواستی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات محمد عثمان حیدر سیکرٹری مالیات امان اللہ خان درانی ڈپٹی سیکرٹری مالیات محمد آفتاب خان لنگراہ ہوں گے

اس موقع پر اسلامک رائٹرز فورم صوبہ پنجاب کے صدر الحاج زاہد مقصود احمد قریشی نے اپنے بیان میں کہا کہ اسلامک رائٹرز فورم پاکستان کے لیے ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ امت کی وحدت اور دینی قوتوں کے پارلیمانی کاز اور پالیسیوں کے دفاع کے لیے جدوجہد ہی اولین ترجیح ہوگی

یہ بھی پڑھیں : خواب میں ترنج دیکھنے کی تعبیر

اسلامک رائٹرز فورم پاکستان کے تمام ذمہ دارن کے نزدیک صحافتی میدان میں اسلامی و اخلاقی قدروں کا لحاظ ہی مدنظر ہوگا انہوں نے مزید کہا کہ آزاد صحافتی خدمات کی راہ پر گامزن رہنا بغیر کسی ڈر اور لالچ کے یہی اسلامک رائٹرز فورم پاکستان کا اصول ہے اسلامک رائٹرز فورم پاکستان صحافتی میدان میں پرعزم وسرگرم کالم نگار نوجوانوں کا ایک منفرد اور وسیع النظر فورم ہے

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent