رحیم یارخان تھانہ سٹی خانپور پولیس کا برائی کے اڈوں کے خلاف کریک ڈاؤن 16 مرد و زن ملزمان گرفتار مقدمات درج
رحیم یارخان (نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن، محمد خرم لغاری سے) رحیم یارخان تھانہ سٹی خانپور پولیس کا برائی کے اڈوں کے خلاف کریک ڈاؤن 16 مرد و زن ملزمان گرفتار مقدمات درج، تھانہ سٹی خانپور پولیس کے برائی کے اڈوں کے خلاف چھاپے مار کر 16 ملزمان گرفتار کرلیے ترجمان پولیس کے مطابق پولیس نے جٹکی بستی اور سٹی ٹاؤن میں اطلاعات پر کامیاب چھاپے مارے پولیس نے جٹکی بستی سے 9 اور سٹی ٹاؤن سے 7 مرد و زن ملزمان کو گرفتار کیا پولیس نے دونوں کاروائیوں کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے
0 Comments