Ticker

6/recent/ticker-posts

The policy of harming the agriculture of the agricultural country and crushing the farmers should be stopped Pakistan Kisan Ittehad

زرعی ملک کی زراعت کو نقصان پہنچانے اور کسانوں کو کچلنے کی پالیسی بند کی جائیں پاکستان کسان اتحاد

زرعی ملک کی زراعت کو نقصان پہنچانے اور کسانوں کو کچلنے کی پالیسی بند کی جائیں پاکستان کسان اتحاد

رحیم یارخان (نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن، محمد خرم لغاری سے) پاکستان کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر جام ایم ڈی گانگا، جنرل سیکرٹری جام فضل احمد گانگا، نائب صدر ملک حسنین مانک  ملک ارشد نواز مانک، ملک مستنصر نواز، انجینئر انصر مانک نے کہا ہے کہ حکومت کا احتجاجی کسانوں کے ساتھ رویہ منافقانہ اور جاہلانہ ہے حکمرانوں اور بیوروکریسی کی کسان اور زراعت دشمن سوچ ملک بھر کے عوام کے لیے نئے غذائی اور معاشی مسائل پیدا کر رہی ہے

زرعی ملک کی زراعت کو نقصان پہنچانے اور کسانوں کو کچلنے کی پالیسی بند کی جائیں جس دن کسانوں نے باہم متحد و متفق ہو کر کسی ایک فصل کی کاشت سے بائیکاٹ کا آغاز کیا حکمرانوں اور ان کے پالتو مافیاز کو پتہ لگ جائے گا کسانوں کے پیداواری اخراجات کم کیے بغیر اور فصلات کے مناسب ریٹس دیئے بغیر مسئلہ حل نہ ہوگا عالمی ساہو کاروں کے کہنے پر زراعت کو رگڑا لگانے کے تمام سلسلے بند کیے جائیں

کھادوں اور بجلی کا ٹیرف ریٹ کم کیا جائے ہر فصل کی نئی قیمت کا اعلان اس کی کاشت سے قبل کیا جائے جام ایم ڈی گانگا نے مزید کہا کہ کسان رہنما اپنے باہمی اختلافات ختم کرکے مشترکہ بائیکاٹ پالیسی کا اعلان کرکے اس پر عمل درآمد کی طرف بڑھیں پھر دیکھیں مذاکرات کیسے کامیاب ہوتے ہیں اس ملک میں صرف مسئلہ بننے والوں کے مسئلے ہی حل ہوتے ہیں

یہ بھی پڑھیں : خواب میں تبادلہ دیکھنے کی تعبیر

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent