Ticker

6/recent/ticker-posts

Efforts can be made to eliminate the crime rate provided there is courage and passion, Abu Bakr Jatoi Advocate

جرم سوفیصد ختم کرنے کی کوشش کی جاسکتی ہے بہ شرط ہمت لگن اور جذبہ ہو ، ابوبکر جتوئی ایڈووکیٹ

خانپور ( نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن محمد خرم لغاری سے ) سیاسی وسماجی شخصیت ابوبکر جتوئی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے تھوڑے عرصے سے شہر خانپور کے حالات امن امان کے لحاظ سے بہت ہی بدتر تھے عوام سرشام ہی گھروں کو لوٹ جاتے کہ کہیں کسی ناگہانی حادثے کا شکار نہ ہو جائیں

حالات اس حد تک دگرگوں ہو گئے کہ ڈکیتوں اور چوروں نے خانپور کو اپنے لیے زمینی جنت سمجھ لیا عوام سراپا اجتجاج بنی ہوئی تھی تب ضلعی کپتان اختر فاروق نے انتہائی بہترین حکمت عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سٹی خانپور تھانہ میں جام اعجاز لاڑ کو ایس ایچ او تعینات کر دیا اور جام اللہ یار سیفی کو ڈی ایس پی کی کمان سونپ دی

 شروعات کے دنوں میں ایس ایچ او سٹی کو کچھ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا مگر پھر حالات کو بھانپتے ہوئے کرائم فائٹر ایس ایچ او جام اعجاز لاڑ نے کپتان کی اجازت سے فرنٹ فٹ پر کر کھیلنا شروع کردیا آنے والے ہر باؤنسر کو کامیابی سے ہک اور پل کرتے ہوئے کامیابی سے ہر ملزم ڈاکو اور چور کلین بولڈ کرنا شروع کر دئیے

Efforts can be made to eliminate the crime rate provided there is courage and passion, Abu Bakr Jatoi Advocate

کسی کی سفارش مانے بغیر میرٹ پر کام شروع رکھا اور شہریوں نے امن اور سکون کا سانس لیا بہت مجرم گرفتار ہوچکے باقی بچے کھچے علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہوگئے

یہ بھی پڑھیں : خواب میں تلی ہوئی چیز دیکھنے کی تعبیر

ابوبکر جتوئی کا مزید کہنا تھا کہ جرم سو فیصد ختم کرنے کی کوشش کی جاسکتی ہے ہمت لگن اور کام کرنے کا جذبہ ہونا ضروری ہے جو سٹی خانپور کے ایس ایچ او اعجاز احمد لاڑ میں بدرجہ اتم موجود ہے

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent