Ticker

6/recent/ticker-posts

Islamic Writers Forum Punjab expresses its grief over the death of Mufti Muhammad Rafi Usmani

اسلامک رائیٹرز فورم پنجاب کا مفتی محمد رفیع عثمانی کے انتقال پر اظہار افسوس

مفتی صاحب کی وفات دنیا بھر کے دینی حلقوں کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے زاہد مقصود احںد قریشی صدر اسلامک رائیٹرز فورم پنجاب

ملتان ( نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن ) تفصیلات کے مطابق اسلامک رائیٹرز فورم پنجاب کے صدر زاہد مقصود احمد قریشی، نائب صدور طاہر جاوید، حافظ حسین احمد ،حافظ ندیم اسلم، مفتی طارق اسمعیل، سیکرٹری جنرل جاوید قاسمی، ڈپٹی سیکرٹریز مولانا فہد عزیز بلوچ،محمداسلم، فہد ظفیر شیخ، مفتی محمد سلیم سلیمانی، مولانا مفتی محمد حامد، مولانا کفایت اللہ درخواستی، محمد عثمان حیدر، امان اللہ خان درانی، آفتاب خان لنگراہ و دیگر رہنماوں نے مفتی محمد رفیع عثمانی کی وفات کو دنیاء بھر کے دینی حلقوں کا ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کی وفات حسرت آیات نے مسلمانوں کے دلوں کو غمگین اور مغموم کردیا ہے انہوں نے کہا کہ آپ ایک جامع اور ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے آپ جیسی شخصیات نایاب ہوا کرتی ہیں۔

Islamic Writers Forum Punjab expresses its grief over the death of Mufti Muhammad Rafi Usmani

مفتی محمد رفیع عثمانی عالم اسلام کے عظیم رہنماء اور تمام دینی اداروں کے سرپرست کی حیثیت رکھتے تھے وہ ایک معتدل اور بے ضرر شخصیت کے مالک تھے وہ تمام مکاتب فکر کے درمیان قابل احترام اور صلح جو شخصیت کے حامل تھے انکی علمی دینی، تصنیفی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں : خواب میں تندور دیکھنے کی تعبیر

اسلامک رائیٹرز فورم پنجاب شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی، ڈاکٹر زبیر اشرف عثمانی، سمیت دارالعلوم کراچی اور جملہ متعلقین سے اظہار تعزیت کرتا ہے اللہ پاک ہم سب کو صبر جمیل عطا فرمائیں آمین ثم آمین

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent