Ticker

6/recent/ticker-posts

Multan: Bizm Maqsood Kainat Ittehad Aman Committee organized a cake cutting ceremony on the occasion of the birthday of Allama Iqbal, the poet of the East.

ملتان : بزم مقصود کائنات اتحاد امن کمیٹی کی جانب سے شاعر مشرق علامہ اقبال کے یوم پیدائش کے حوالے سے کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد

ملتان ( نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن ) بزم مقصود کائنات اور اتحاد امن کمیٹی ضلع ملتان کے زیر اہتمام شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی یوم پیدائش کے موقع پر کیک کاٹا اس موقع پرصدر اتحاد امن کمیٹی زاہد مقصود قریشی، بانی و چیئرمین بزم مقصود کائنات صوفی اجمل بابر، ماہر تعلیم میاں وقاص فرید قریشی حاجی خلیل راں، قاری محمد عبد اللہ، علی عمران ممتاز نے کہا کہ علامہ محمد اقبال کی شاعری نے مسلمانوں کو علحیدہ وطن کیلئے بیدار کیا جس کے باعث پاکستان معرض وجود میں آیا

Multan: Bizm Maqsood Kainat Ittehad Aman Committee organized a cake cutting ceremony on the occasion of the birthday of Allama Iqbal, the poet of the East.

یہ بھی پڑھیں : خواب میں تل دیکھنے کی تعبیر

انہوں نے کہا کہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے ہمارے اکابرین نے وطن کے جذبے سے سرو شار ہو کر قربانیاں دیں جس کے باعث ہم آزاد فضاؤں میں سانسیں لے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ آج اگر علامہ محمد اقبال نے اپنی شاعری کے ذریعے مسلمانوں کو بیدار نہ کیا ہوتا تو ہم آزادی جیسی بڑی نعمت سے محروم ہوتے اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے ہم اپنی زندگی مملکت خداد میں میں آسانی سے گزار رہے ہیں اس موقع پر ربنواز وینس، محمد شفیع، اویس فرید قریشی زاہد مقصود، ربنواز وینس، میاں اسید نے کہا کہ علامہ محمد اقبال نے نوجوانوں کو جرات اور اُمید کا پیغام دیا ہے علامہ محمد اقبال کی تعلیمات افکار و تصورات عمل پیرا ہو کر مسلم اُمہ آج چیلنجز کا مقابلہ کر سکتی ہے نسل نو کو فکر اقبال سے مزین کرنا ضروری ہے اس موقع پر شرکاء نے علامہ محمد اقبال ؒ کی مغفرت کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent