Ticker

6/recent/ticker-posts

Multan: Jamiat Ulema-e-Islam expressed concern over the increasing incidents of theft and robberies

ملتان : جمعیت علمائے اسلام کا بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتوں اور ڈکیتیوں پر تشویش کا اظہار

ملتان (نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن) جمعیت علمائے اسلام نے ملتان میں بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتوں اور ڈکیتیوں پر تشویش کا اظہار اور احتجاج کیا ہے شہر میں ڈاکوؤں کا راج ہے روزانہ شہری تاجر لٹ رہے ہیں وارداتوں میں تشویشناک حد تک اضافہ کے باوجود پولیس مکمل طور پر ناکام اور خاموش تماشائی بن کر رہ گئی ہے شہر کے اکثر علاقوں میں وارداتیوں اور چوروں کا راج ہے روزانہ دن دیہاڑے اور رات کے اندھیرے میں شہری لٹنے لگے ہیں

تھانہ لوہار ی گیٹ کے علاقے رشید آباد اختر آباد وحدت کالونی کو چوروں اور وارداتیوں نے بڑی دیدہ دلیری سے ٹارگٹ پر لیا ہوا ہے تھانہ لوہاری گیٹ پولیس مبینہ طور پر آنکھیں بند کرکے تھانہ میں دبک کر بیٹھ گئی ہے اور گشت چھوڑ دیا ہے رشید آباد و گرد و نواح میں پولیس ناکے اور پولیس گشت بند ہونے سے چوروں ڈاکوؤں کو کھلی چھٹی مل گئی

رشید آباد وگرد و نواح میں ایک ہفتہ کے دوران 9 شہریوں تاجروں سے موبائل فونز ہزاروں روپے کی نقدی قیمتی سامان لوٹ لیا شفیع اللہ کریانہ سٹور سرفراز دودھ والے حمزہ کریانہ سٹور سمیت کئی دکانوں کو لوٹ لیا دکانداروں اور مکینوں نے پولیس کو اطلاع دی مگر کوئی کاروائی نہیں کی گئی

جمعیت علمائے اسلام تحصیل ملتان کے جنرل سیکرٹری الحاج زاہد مقصود احمد قریشی نے رشید آباد و گرد و نواح میں وارداتوں پر احتجاجی بیان دیتے ہوے آر پی او سی پی او سے فوری نوٹس لینے اور وارداتوں پر قابو پانے چوروں ڈاکوؤں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ اگر افسران متعلقہ نے اس اہم مسئلہ کو سنجیدگی سے نا لیا تو علاقہ متاثرین خانیوال روڈ بلاک کرنے پر مجبور ہونگے

یہ بھی پڑھیں : خواب میں تکبیر کہنے کی تعبیر

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent