Ticker

6/recent/ticker-posts

Sadiqabad: The timely action of the police saved the girl from being killed

صادق آباد : پولیس کی بروقت کاروائی لڑکی کو قتل ہونے سے بچا لیا

رحیم یارخان (نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن محمد خرم لغاری سے) اے ایس پی شاہزیب کی نفری کے ہمراہ بروقت کاروائی کرتے ہوئے لڑکی کو قتل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ملزم گرفتار آلہ ضرب برآمد

یہ بھی پڑھیں : خواب میں تکیہ دیکھنے کی تعبیر

تفصیل کے مطابق اے ایس پی صادق آباد شاہزیب چاچڑ اپنے دفتر میں موجود تھے کہ اسی دوران ان کے وائرلیس سیٹ سے کرسچن کالونی صادق آباد کے ایک گھر میں لڑکی کو کمرے میں بند کر کے قتل کرنے کی کوشش کی اطلاع ملی جس پر انہوں نے خود موقع پر روانہ ہوتے ہوئے ایس ایچ او سٹی صادق آباد محمد امجد کاہلوں کو بھی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچنے کی ہدایت کی

اے ایس پی شاہزیب اور دریں اثناء ایس ایچ او سٹی امجد رشید کاہلوں نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور کمرے میں گندم کاٹنے والی درانتی سے  مسلح ملزم تصور علی کو اپنی بیوی ندا نذیر پر وار کرتے ہوئے دروازہ توڑ کر حراست میں لے لیا اور درانتی بھی قبضہ میں لے لی گئی

Sadiqabad: The timely action of the police saved the girl from being killed

ریسکیو 1122 کو طلب کر لیا گیا کیونکہ ندا نذیر کو گردن سمیت جسم کے مختلف حصوں پر درانتی کی ضربات لگ چکی تھیں جس پر مضروبہ کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا ندا نذیر کے چچا پطرس مسیح نے اے ایس پی شاہزیب کو بتایا کہ آپ آگئے ہیں نہیں تو یہ ظالم میری بھتیجی کی گردن تن سے جدا کرکے اسے موت کی گھاٹ اتارنے کے درپے تھا اس نے وجہ عناد بتاتے ہوئے بیان کیا کہ ندا نذیر کی دو سال قبل تصور علی سے شادی ہوئی شادی کے کچھ عرصہ بعد تصور علی نے ندا کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا تھا اور یہ روٹھ کر اس کے گھر تھی کہ ملزم نے آج منانے کے بہانے اسے کمرے میں لے جا کر قتل کرنے کی کوشش کی ہے جس پر اے ایس پی شاہزیب کی ہدایت پر پولیس نے حسب ضابطہ کاروائی کا آغاز کر دیا ہے

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent