Ticker

6/recent/ticker-posts

Khanpur: A woman drug dealer was arrested and the police found the missing child in the second operation

خانپور : منشیات فروش خاتون گرفتار دوسری کاروائی میں گمشدہ بچہ پولیس نے ڈھونڈھ نکالا

خانپور ( نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن محمد خرم لغاری سے ) تھانہ صدر خان پور پولیس نے لیڈی منشیات فروش کو گرفتار کر لیا جبکہ دوسری کاروائی میں گمشدہ بچہ صرف تین گھنٹوں میں ڈھونڈھ نکالا

تفصیل کے مطابق اے ایس آئی محمد اسلم ڈی ایس پی اللہ یار سیفی اور ایس ایچ او تھانہ صدر خان پور فقیر حسین کی نگرانی میں گشت و پڑتال جرائم کے سلسلہ میں علاقہ میں موجود تھے کہ مخبر کی اطلاع پر فوری کاروائی کرتے ہوئے نشاندہی شدہ علاقہ چک 113 این پی پہنچے جہاں پر ایک خاتون موجود تھی جسے لیڈی کانسٹیبل کے زریعے حراست میں لیتے ہوئے جامہ تلاشی کروائی گئی جس سے 150 گرام کرسٹل آئس برآمد ہوئی

پولیس نے حسب ضابطہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم و منشیات فروش نیلم مسیح کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جبکہ ایک اور کاروائی میں پولیس کو نواں کوٹ سے اطلاع ملی کہ جام اجمل کا کمسن بیٹا حسن گم ہو گیا ہے جو کہ تلاش کے باوجود بھی نہ مل سکا

خانپور : منشیات فروش خاتون گرفتار دوسری کاروائی میں گمشدہ بچہ پولیس نے ڈھونڈھ نکالا

یہ بھی پڑھیں : خواب میں تانگہ دیکھنے کی تعبیر

ایس ایچ او فقیر حسین اور ٹیم نے فوری کاروائی شروع کرتے ہوئے صرف تین گھنٹوں میں بچہ ڈھونڈھ کر ورثاء کے حوالے کر دیا جس پر ورثاء کی جانب سے پولیس کی کارکردگی  کوسراہا گیا۔

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent