Ticker

6/recent/ticker-posts

Rahim Yar Khan: The police traced the blind murder and arrested three suspects including the victim's wife

رحیم یارخان : پولیس نے اندھا قتل ٹریس کر لیا مقتول کی بیوی سمیت تین ملزمان گرفتار

رحیم یارخان ( نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن محمد خرم لغاری سے ) تھانہ رکن پور پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگا کر مقتول کی بیوی سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا

ترجمان پولیس کے مطابق مقتول غلام حسین دس ماہ قبل مستاجری کی رقم ادا کرنے گھر سے نکلا اور واپس نہ آیا تھا جس پر بھائی کی مدعیت میں اغواء کا مقدمہ درج تھا پولیس نے مسلسل کوشش اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو بے نقاب کر کے گرفتار کر لیا

ملزمان کا اعتراف جرم نعش کی باقیات برآمد کروا دیں تفصیل کے مطابق تقریباً دس ماہ قبل سردار گڑھ کے رہائشی غلام محی الدین نے تھانہ رکن پور پولیس کو تحریری درخواست دی کہ اس کا بھائی غلام حسین 30/35 سالہ مستاجری کی رقم زمیندار کو دینے گیا اور پھر واپس نہ آیا ہے اور ہر گاہ ڈھونڈھنے پر کوئی سراغ نہ ملا  اسے شک ہے کہ نامعلوم ملزمان نے اسے اغواء کر لیا ہے جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے فوری کاروائی کا آغاز کرتے ہوئے  مسلسل غلام حسین کی تلاش جاری رکھی اور آخر کار ایس ایچ او تھانہ رکن پور رانا محمد عارف اور ٹیم نے ڈی ایس پی فیاض الحق کی نگرانی میں جدید ٹیکنالوجی و تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اس اغواء کے مقدمے کو اندھے قتل کے طور پر ٹریس کر لیا

رحیم یارخان : پولیس نے اندھا قتل ٹریس کر لیا مقتول کی بیوی سمیت تین ملزمان گرفتار

جس میں مقتول کی بیوی شہناز بی بی زوجہ غلام حسین (مقتول) بیٹی شبانہ بی بی اور امیر حسین دشتی کو گرفتار کر لیا گیا ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم امیر حسین دشتی کے مقتول غلام حسین کی بیٹی شبانہ بی بی سے ناجائز تعلقات تھے جنہوں نے مقتول کی بیوی کو ہمراہ کرتے ہوئے غلام حسین کو موت کی گھاٹ اتارا تھا

یہ بھی پڑھیں : خواب میں ٹخنہ دیکھنے کی تعبیر

پولیس حقائق پر تفتیش جاری رکھے ہوئے ہے اور موئثر پیروی کے ساتھ ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ڈی پی او اختر فاروق نے ایس ایچ او تھانہ رکن پور رانا محمد عارف اور ٹیم کو شاباش دی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent