Ticker

6/recent/ticker-posts

Rahim Yar Khan: The timely action of the police and the four hostages, including the doctor, were safely rescued

رحیم یار خان : پولیس کی بروقت کاروائی اتائی ڈاکٹر سمیت چار مغوی بحفاظت بازیاب آئی جی پنجاب کی شاباش ورثاء کا خراج تحسین

رحیم یارخان ( نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن محمد خرم لغاری سے ) تھانہ بھونگ پولیس کی بڑی کاروائی اتائی ڈاکٹر سمیت چار مغوی بازیاب انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عامر ذوالفقار خان کی مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرانے پر رحیم یار خان پولیس کو شاباش تفصیل کے مطابق گزشتہ شب نامعلوم اغواء کاروں نے اتائی ڈاکٹر ریاض دشتی کو ایمرجنسی مریض کو چیک اپ اور میڈیسن لینے کا جھانسہ دیکر اس کے کلینک پر بلوایا جس کے ساتھ اس کے تین رشتہ دار بھی تھے کلینک پر پہنچتے ہی اغواء کاروں نے چاروں افراد کو اسلحہ کے زور پر اغواء کر لیا اور انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کرنے کے لیے ساتھ لے گئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او اختر فاروق کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ بھونگ نوید نواز واہلہ پولیس کی بھاری نفری اور ایلیٹ ٹیمز کے ساتھ اے ایس پی شاہزیب چاچڑ کی نگرانی میں ملزمان کے تعاقب میں روانہ ہوگئے

اغواء کاروں نے پولیس کے کوئیک رسپانس اور موثر کاروائی کے باعث چاروں مغویان ریاض، سراج، جان محمد اور وحید اقوام دشتی کو چھوڑ دیا اور خود اندھیرے اور دھند کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جنگل میں فرار ہوگئے پولیس نے چاروں مغویوں کو سرچ آپریشن کے دوران بحفاظت بازیاب کر لیا

رحیم یار خان پولیس کی اس کامیاب کاروائی پر انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عامر ذوالفقار خان نے ڈی پی او رحیم یار خان اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے ہدایت کی کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں میں تیزی لائی جائے اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کا عمل مزید موثر بنایا جائے

یہ بھی پڑھیں : خواب میں ٹٹو دیکھنے کی تعبیر

رحیم یار خان : پولیس کی بروقت کاروائی اتائی ڈاکٹر سمیت چار مغوی بحفاظت بازیاب آئی جی پنجاب کی شاباش ورثاء کا خراج تحسین

اے ایس پی شاہزیب چاچڑ نے کہا کہ اغواء کاروں کی تلاش کے لیے پولیس کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے ڈی پی او رحیم یار خان اختر فاروق نے کہا کہ ملزمان کے قلع قمع تک جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں ترجیحی بنیادوں پر جاری رہیں گی۔

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent