Ticker

6/recent/ticker-posts

Due to lack of permanent appointment of registrar in Rahim Yar Khan, people are suffering from severe mental agony, Sardar Abdul Mujeeb Viha and others

رحیم یار خان میں رجسٹرار کی مستقل تعیناتی نہ ہونے کی وجہ سے عوام شدید ذہنی اذیت کا شکار ہیں، سردار عبدالمجیب ویہہ و دیگر

رحیم یارخان ( نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن محمد خرم لغاری سے ) وسیب اتحاد جنوبی پنجاب کے چیئرمین سردار عبدالمجیب ویہا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رحیم یار خان میں رجسٹرار کی مستقل تعیناتی نہ ہونے کی وجہ سے عوام شدید ذہنی اذیت کا شکار ہیں اور حکومت کو کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے عارضی طور پر جس افسر کی بھی بطور رجسٹرار ڈیوٹی لگائی جاتی ہے سینکڑوں لوگوں کا ہجوم رجسٹری برانچ میں اکٹھا ہو جاتا ہے جس سے کرپٹ مافیا کے وارے نیارے ہوجاتے ہیں کلرکوں کی چاندی ہوئی پڑی ہے

رحیم یار خان میں رجسٹرار کی مستقل تعیناتی نہ ہونے کی وجہ سے عوام شدید ذہنی اذیت کا شکار ہیں، سردار عبدالمجیب ویہہ و دیگر

افسران بالا کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے حکومت فوری طورپر رجسٹرار کی مستقل تعیناتی کویقینی بنائے اس کے ساتھ ساتھ رجسٹری برانچ میں تعینات کلرکوں کا تبادلہ کیا جائے اور ایماندار عملہ تعینات کیاجائے جو کہ پرائیویٹ ایجنٹ رجسٹری برانچ کے اہلکاروں نے رکھے ہوئے ہیں ان کا داخلہ بند کیاجائے رجسٹری برانچ حکومت کا ریونیو اکٹھا کرنے کا اہم ذریعہ ہے اس کے ساتھ لاکھوں لوگوں کا کاروبار وابستہ ہے

یہ بھی پڑھیں : شوگر ملز کے مالکان کے خلاف احتجاج کریں گے

جس طرح افسر شاہی عوام کے مسائل سے نا آشنا ہے اور منتخب نمائندوں کی خاموشی بھی لمحہ فکریہ ہے موجودہ صورتحال میں رحیم یار خان کے عوام اپنے آپ کو بے یار و مددگار تصور کررہے ہیں اس وقت وسیب اتحاد عوامی مسائل اور پریشانیوں کے حل کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریگا اس موقع پر انیتا مرتضی چاچڑ، جام ناصر محمود، ملک مجاہد ایڈووکیٹس موجود تھے

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent