مریم نواز کا مرکزی چیف آرگنائزر، سینئر نائب صدر بننا مسلم لیگ (ن) کیلئے بڑا اعزاز ہے، چوہدری منیب الحق
اوکاڑہ ( نیشن آف پاکستان نہوز آن لائن جاوید راہی سے ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے چوہدری منیب الحق نے کہا ہے کہ (ن) لیگ مریم نواز کی قیادت میں مزید مضبوط جماعت بنے گی محمد نواز شریف جلد پاکستان آئیں گے حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی لیگی کارکن الیکشن کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں
مریم نواز کا مرکزی چیف آرگنائزر، سینئر نائب صدر بننا مسلم لیگ (ن) کیلئے بڑا اعزاز ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا چوہدری منیب الحق نے کہا کہ مریم نواز کو پارٹی کا مرکزی آرگنائزر اور نائب صدر مقرر ہونے پر ملک میں پارٹی مزید منظم متحرک اور فعال ہوگی تو دوسری طرف سیاسی میدان میں بھی نواز لیگ اپنی بھرپور افرادی قوت کا مظاہرہ کرسکے گی پارٹی قیادت نے جو فیصلہ کیا ہے یہ کارکنوں کی خواہش اور حالات کا عکاس ہے
انہوں نے کہا کہ مریم نواز کا نوٹیفکیشن کرکے محمد نواز شریف نے بہت اچھا فیصلہ کیا ہے مریم نواز کا نوٹیفکیشن دراصل ملکی ترقی کا نوٹیفکیشن ہے مریم نواز نے ان مقدموں میں جیلیں کاٹیں جو جرم انہوں نے کئے بھی نہیں تھے مریم نواز تنظیم سازی کرکے پارٹی کو مزید فعال بنائیں گی
🚨 میاں چنوں: 11 کے وی کے تار سے کرنٹ لگنے پر دو بچے جھلس گئے، ریسکیو 1122 نے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا، دونوں بچے کزن ہیں، گاؤں 44 پندرہ ایل کا واقعہ 🚨 خانیوال: وزیراعلیٰ مریم نواز کے ویژن انصاف عوام کی دہلیز پر کے تحت ڈی پی او محمد عابد کی مخدوم پور میں کھلی کچہری 🚨 رحیم یار خان: انٹی کرپشن کی کارروائی، ایس ایس ٹی ٹیچر سلمان 50 ہزار رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار 🚨 رحیم یار خان امین گڑھ روڈ: خاتون کے قتل پر ڈی پی او عرفان علی سموں کا نوٹس، ملزم گرفتار، فرانزک ٹیم موقع پر پہنچ گئی 🚨
اہم خبر: پاکستان میں آج کی اہم خبروں اور تازہ ترین صورتحال سے باخبر رہیں۔ملک بھر میں مختلف شعبوں سے متعلق اہم اعلانات سامنے آگئے۔تازہ ترین: قومی اور بین الاقوامی خبریں ایک ہی جگہ ملاحظہ کریں۔
0 Comments