Manji vich dang pherda, which theater was dang pherda by the police?
ظاہر پیر ( نیشن آف پاکستان نیوز ) چوہدری تھیٹر ظاہر پیر میں فحش گانوں پر اخلاق باختہ ڈانس اور اونچی آواز میں میوزک چلانے کی اطلاع پر ایڈیشنل ایس ایچ او احمد رضا کا پولیس نفری کے ہمراہ چھاپہ ، فحش گانا " جدوں سوواں ماہی دے نیڑے ہوواں ، منجی دے وچ ڈانگ پھیردا " پر اخلاق باختہ رقص جاری تھا جبکہ تماش بین شراب کے نشے میں دھت سرور میں تھے پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ڈرامہ بند کروا کر ساؤنڈ سسٹم قبضہ میں لے لیا جبکہ ڈانسر لڑکیاں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئیں دوران چھاپہ موقع پولیس نے دو بندے گرفتار کر لئے جن کے قبضہ سے 7 لیٹر شراب برآمد ہوئی پولیس نے تھیٹر مالک وارث فریدی سمیت گرفتار افراد کے خلاف مقدمہ درج لیا
پولیس کی کاروائی پر اہلیان علاقہ نے سکھ کا سانس لیا اور پولیس کی کاروائی کو سراہا۔
ِیاد رہے کہ صوبائی اطلاعات و ثقافت نے چئیرمین پنجاب آرٹسٹ و پروڈیوسرز ایسوسی ایشن قیصر ثناء اللہ خان کی جانب سے کی جانے والی تحریری شکایت پر ایکشن لیتے ہوئے پنجاب کے مختلف شہروں میں مجراء کلچر کو فروغ دینے والے تھیٹرز کے خلاف کاروائی کے لیے ضلعی انتظامیہ کے افسران کو احکامات جاری کیے ہوئے ہیں
ایڈیشنل ایس ایچ او احمد رضا خان
عوامی و سماجی حلقوں نے پنجاب میں چلنے والے موبائل تھیٹر جو عرس اور میلہ جات کے نام لگائے جاتے ہیں ان کو خصوصی طور پر چیک کیا جائے یہ تھیٹرز قوانین کے بغیر چلائے جارہے ہیں ایسے تھیٹرز کو بھی فی الفور بند کیا جائے اور انہیں قانون کے دائرے میں لایا جائے
وزیر اطلاعات و ثقافت نے مذکورہ بالا اضلاع کے افسران کو کاروائی کے احکامات جاری کردیے ہیں
0 Comments