The police have arrested the accused of allegedly raping an elderly woman
رحیم یارخان ( نیشن آف پاکستان نیوز، محمد خرم لغاری سے ) تھانہ رکن پور پولیس نے معمر خاتون سے مبینہ زیادتی کا ملزم گرفتار کر لیا، مقدمہ درج۔ تفصیل کے مطابق موضع گلو مسو خان کے رہائشی غلام اکبر نے تھانہ رکن پور پولیس کو تحریری درخواست دی کہ دس محرم کے روز جب اس کے دیگر اہل خانہ جلوس میں شرکت کے لیے گئے ہوئے تھے تو وہ اور اس کی والدہ 75/80 سالہ مسماۃ (ح) مائی گھر پر موجود تھے والدہ کے کپڑوں پر سالن گرا جو دھونے کے لیے دوسرے نزدیکی گھر میں گئی کچھ دیر بعد والدہ کے چیخنے چلانے پر دیگر افرادکے ساتھ جا کر اس نے دیکھا کہ فصل میں ملزم خلیل دشتی اس کی والد کے ساتھ زبردستی جنسی زیادتی کر رہا تھا ملزم انہیں آتا دیکھ کر موقع سے بھاگ گیا، جس پر تھانہ رکن پور پولیس نے اے ایس پی دانیہ رانا اور ایس ایچ او صداقت علی دوتھڑ کی نگرانی میں فوری کاروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر کے انتہای شارٹ ٹائم میں ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا اور اس کے خلاف مقدمہ کو میرٹ پر یکسو کرنے کے لیے ضابطہ کاروائی کا آغاز کر دیا۔
0 Comments