All the necessities of life are expensive, the white-clad class is suffering from misery, the people have lost their lives, the new prices are out of purchasing power.
رحیم یار خان(ملک ارشد سے) چینی 170 آٹا 140 گھی 350 سے 500 روپے فی کلو، چاول دالیں سبزیوں سمیت ضروریات زندگی کی تمام چیزیں مہنگی سفید پوش طبقہ بدحالی کا شکارایل پی جی گیس 30 روپے مہنگی ہونے پر مافیا نے 50 روپے ریٹ بڑھا دئیے عوام کو اپنی جان بچانے کے لالے پڑ گئے نت نئے نرخ قوت خرید سے باہر۔
چینی، آٹا، گھی دالیں چاول و دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کے بعد حکومت نے صبح سویرے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا، پیٹرول فی لیٹر قیمت 274 روپے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل فی لیٹر 273 روپے نئی قیمت مقرر کی گئی، ایل پی جی گیس بھی مہنگی ہو گئی حکومت کی طرف سے ایل پی جی گیس کا ریٹ 30 روپے بڑھا مگر مافیا نے ایل پی جی گیس کا ریٹ 50 روپے بڑھا دیا، چند ماہ کی مہمان حکومت نے مہنگائی کے ستائے عوام پر پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کر کے تاریخ رقم کردی، وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل اضافے پر فوری طور پر نافذ العمل ہوگا مزید انہوں نے کہا گزشتہ دنوں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں ملکی مفاد سامنے رکھتے ہوئے قیمتوں میں اضافہ کیا ماضی میں حکومت نے جاتے ہوئے معاہدوں کو پورا نہ کیا ہماری آئی ایم ایف کے ساتھ پیٹرولیم لیوی سے متعلق کمٹمنٹ ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سن ملک بھر میں سوشل میڈیا پر شور سا برپا ہو گیا، کئی سوشل میڈیا یوزر نے حکومت پر کڑی تنقید کی ضلع بھر میں سیاسی و سماجی شخصیات نے اپنے اپنے خیالات کے اظہار کئے کہ موجودہ حکومت نے عوام کو بدحالی کے سوا کچھ نہیں دیا، دیہاڑی دار طبقہ خودکشیاں کرنے پر مجبور ہے، گزشتہ دنوں عوام بجلی کے بلوں میں اضافی چارجز پر احتجاج پزیر ہوئے تھے گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں نے عوام کو آگ بگولہ کر دیا ۔
0 Comments