Ticker

6/recent/ticker-posts

پاکستان تحریک انصاف نے جنوبی پنجاب کے 22 ارکان کو پارٹی سے نکال دیا

Pakistan Tehreek-e-Insaf expelled 22 members from South Punjab

پاکستان تحریک انصاف نے تادیبی کاروائی کرتے ہوئے جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع سے پارٹی پالیسی سے انحراف کرنے پر 22 ارکان کو پارٹی سے نکال دیا 

 سیکریٹری جنرل عمر ایوب کے دستخط سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا 

تحریک انصاف نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، سابق ایم این اے سردار محمد خان لغاری اور سابق وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار کی بنیادی رکنیت ختم کردی پاکستان تحریک انصاف نے جاوید اختر انصاری، فاروق اعظم ملک اور محمد اختر ملک کی بھی پارٹی پالیسی سے انحراف پر بنیادی رکنیت ختم کردی

پاکستان تحریک انصاف نے جنوبی پنجاب 22 ارکان کو پارٹی سے نکال دیا

سید محمد ندیم شاہ، احتشام الحق، بہاول خان عباسی، سبین گل کو بھی تحریک انصاف سے نکال دیا گیا میاں شفیع محمد، سید محمد اصغر شاہ، میاں طارق عبداللہ، اور محمد افضل کی بھی تحریک انصاف سے بنیادی رکنیت ختم کردی گئی

 تحریک انصاف نے احسن الحق، سلیم اختر، محمد ظہیر الدین خان علیزائی اور سلمان خان کی بھی پارٹی سے بنیادی رکنیت ختم کردی 

پاکستان تحریک انصاف نے اکرم کانو، محی الدین سولنگی، مخدوم افکار الحسن اور راجا محمد سلیم کو بھی پارٹی سے نکال دیا تمام ارکان کی پاکستان تحریک انصاف سے رکنیت فوری طور پر ختم کر دی گئی

 تحریک انصاف نے پارٹی کا نام، عہدہ اور رکنیت کا استعمال کرنے سے روک دیا

یہ بھی پڑھیں : خواب میں چٹائی دیکھنے کی تعبیر

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent