Ticker

6/recent/ticker-posts

رحیم یارخان میں زرعی یونیورسٹی کا قیام ناگزیر ہے،سردارعبدالمجیب ویہا ایڈووکیٹ

Establishment of Agricultural University in Rahim Yar Khan is inevitable, Sardar Abdul Mujeeb Viha Advocate

رحیم یارخان (نیشن آف پاکستان نیوز، نمائندہ حیدر علی سے) گذشتہ روز وسیب اتحاد جنوبی پنجاب کے چیئرمین سردارعبدالمجیب ویہا ایڈووکیٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا رحیم یارخان میں زرعی یونیورسٹی کا قیام ناگزیر ہے

رحیم یارخان میں زرعی یونیورسٹی کا قیام ناگزیر ہے،سردارعبدالمجیب ویہا ایڈووکیٹ

یہ بھی پڑھیں : حقیقی بیٹے کے ساتھ زیادتی کی مبینہ کوشش،پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا

رحیم یارخان زرعی اعتبار سے انتہائی اہمیت کا حامل ضلع ہے جس کو پاکستان کی جغرافیہ میں مرکزی حثیت حاصل ہے زرعی یونیورسٹی کے قیام سے ہمارے علاقے کا کسان جدید تکنیکی بنیادوں پر زراعت کے طریقوں سے روشناس ہوگا جس سے زرعی اشیاء کی پیدوار میں اضافہ ہوگا ملک میں خوشحالی آئے گی ہمارے ملک کا  70فیصد علاقہ دیہی ہے جو زراعت سے وابستہ ہے ہمارا ملک کٹھن دور سے گزر رہاہے اس مہنگائی اور معاشی بحران میں چھوٹا کسان غربت کی چکی میں پس چکا ہے کسان کی ترقی کے لئے فوری طور پر زراعت کو ہنگامی بنیادوں پر جدید طریقوں سے روشناس کروایا جائے

عالمی دنیا میں غذائی قلعت کا مسلہ شدید سنگین صورت حال اختیار کررہا ہے بین الاقوامی ادارے دنیا بھر میں زراعت کی ترقی کیلئے مالی معاونت کررہے ہیں ہمارے ارباب اختیار زراعت کے شعبہ میں کرپشن کرنے والے افسران کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کریں جلد از جلد رحیم یارخان میں زرعی یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : خواب میں چکور دیکھنے کی تعبیر

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent