Ticker

6/recent/ticker-posts

یہودی اور مسلمان کا ایمان افروز واقعہ

The faith-building incident of the Jew and the Muslim

ایک یہودی کسی مسلمان کا پڑوسی تھا اس یہودی کے ساتھ اس کا مسلمان پڑوسی بہت اچھا سلوک کرتا تھا اس مسلمان کی یہ عادت تھی کہ وہ ہر تھوڑی دیر بعد یہ جملہ کہتاکہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر درود شریف بھیجنے سے ہر دعا قبول ہوتی ہے اور ہر حاجت اور مراد پوری ہوتی ہے جو کوئی بھی اس مسلمان سے ملتا وہ مسلمان اسے اپنا یہ جملہ ضرور سناتا اور جو بھی اس کے ساتھ بیٹھتا اسے بھی کئی بار یہ جملہ مکمل یقین سے سناتا تھا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر درود شریف بھیجنے سے ہر دعا قبول ہوتی ہے اور ہر حاجت اور مراد پوری ہوتی ہے اس مسلمان کا یہ جملہ اس کے دل کا یقین تھا

یہودی اور مسلمان کا ایمان افروز واقعہ

اس نے ایک سازش تیار کی تاکہ اس مسلمان کو ذلیل و رسوا کیا جائے اور’’درود شریف‘‘کی تاثیر پر اس کے یقین کو کمزور کیا جائے اور اس سے یہ جملہ کہنے کی عادت چھڑوائی جائے یہودی نے ایک سنار سے سونے کی ایک انگوٹھی بنوائی اور اسے تاکید کی کہ ایسی انگوٹھی بنائے کہ اس جیسی انگوٹھی پہلے کسی کے لئے نہ بنائی ہو سنار نےانگوٹھی بنا دی وہ یہودی انگوٹھی لے کر مسلمان کے پاس آیا حال احوال کے بعد مسلمان نے اپنا وہی جملہ، اپنی وہی دعوت دہرائی کہ’’حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر درود شریف بھیجنے سے ہر دعاء قبول ہوتی ہے ہر حاجت اور مراد پوری ہوتی ہے‘‘یہودی نے دل میں کہا کہ اب بہت ہوگئی بہت جلد یہ’’جملہ‘‘ تم بھول جاؤ گے کچھ دیر بات چیت کے بعد یہودی نے کہا میں سفر پر جا رہا ہوں میری ایک قیمتی انگوٹھی ہے وہ آپ کے پاس امانت رکھ کر جانا چاہتا ہوں واپسی پر آپ سے لے لوں گا مسلمان نے کہا کوئی مسئلہ نہیں آپ بے فکر ہوکر انگوٹھی میرے پاس چھوڑ جائیں

یہودی نے وہ انگوٹھی مسلمان کے حوالے کی اور اندازہ لگا لیا کہ مسلمان نے وہ انگوٹھی کہاں رکھی ہے رات کو وہ چھپ کر اس مسلمان کے گھر کودا اور بالآخر انگوٹھی تلاش کرلی اور اپنے ساتھ لے گیا اگلے دن وہ سمندر پر گیا اور ایک کشتی پر بیٹھ کر سمندر کی گہری جگہ پہنچا اور وہاں وہ انگوٹھی پھینک دی اور پھر اپنے سفر پر روانہ ہو گیا اس کا خیال تھا کہ جب واپس آؤں گا اور اس مسلمان سے اپنی انگوٹھی مانگوں گا تو وہ نہیں دے سکے گا تب میں اس پر چوری اور خیانت کا الزام لگا کر خوب چیخوں گا اور ہر جگہ اسے بدنام کروں گا وہ مسلمان جب اپنی اتنی رسوائی دیکھے گا تو اسے خیال ہوگا کہ درود شریف سے کام نہیں بنا اور یوں وہ اپنا جملہ اور اپنی دعوت چھوڑ دے گا مگر اس نادان کو کیا پتا تھا کہ درود شریف کتنی بڑی نعمت ہے یہودی اگلے دن واپس آگیا سیدھا اس مسلمان کے پاس گیا اور جاتے ہی اپنی انگوٹھی طلب کی مسلمان نے کہا آپ اطمینان سے بیٹھیں آج درود شریف کی برکت سے میں صبح دعا کر کے شکار کے لئے نکلا تھا تو مجھے ایک بڑی مچھلی ہاتھ لگ گئی تھی آپ سفر سے آئے ہیں وہ مچھلی کھا کر جائیں پھر اس مسلمان نے اپنی بیوی کو مچھلی صاف کرنے اور پکانے پر لگا دیا اچانک اس کی بیوی زور سے چیخی اور اسے بلایا وہ بھاگ کرگیا تو بیوی نے بتایا کہ مچھلی کے پیٹ سے سونےکی انگوٹھی نکلی ہے اور یہ بالکل ویسی ہے جیسی ہم نے اپنے یہودی پڑوسی کی انگوٹھی امانت رکھی تھی وہ مسلمان جلدی سے اس جگہ گیا جہاں اس نے یہودی کی انگوٹھی رکھی تھی انگوٹھی وہاں موجود نہیں تھی وہ مچھلی کے پیٹ والی انگوٹھی یہودی کےپاس لے آیا اور آتے ہی کہا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر درود شریف بھیجنے سے ہر دعاء قبول ہوتی ہےاور ہر حاجت پوری ہوتی ہے پھر اس نے وہ انگوٹھی یہودی کے ہاتھ پر رکھ دی یہودی کی آنکھیں حیرت سے باہر، رنگ کالا پیلا اور ہونٹ کانپنے لگے اس نے کہا یہ انگوٹھی کہاں سے ملی؟ مسلمان نےکہا جہاں ہم نے رکھی تھی وہاں ابھی دیکھی وہاں تو نہیں ملی مگر جو مچھلی آج شکار کی اس کے پیٹ سے مل گئی ہے معاملہ مجھے بھی سمجھ نہیں آ رہا مگر الحمد للہ آپ کی امانت آپ کو پہنچی اور اللہ تعالیٰ نے مجھے پریشانی سے بچا لیا بے شک حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنے سےہر دعاء قبول ہوتی ہے اور ہر حاجت و مراد پوری ہوتی ہے یہودی تھوڑی دیر کانپتا رہا پھر بلک بلک کر رونے لگا مسلمان اسے حیرانی سے دیکھ رہا تھا یہودی نے کہا مجھے غسل کی جگہ دے دیں غسل کر کے آیا اور فوراً کلمہ طیبہ اور کلمہ شہادت پڑھنے لگا اشھدان لا الہ الا اللہ وحدہ لاشریک لہ واشھد ان محمد عبدہ ورسولہ وہ رو بھی رہا تھا اور کلمہ بھی پڑھ رہا تھا

جب اس کی حالت سنبھلی تو مسلمان نے اس سے ’’وجہ‘‘ پوچھی تب اس نومسلم نے سارا قصہ سنا دیا مسلمان کے آنسو بہنے لگے اور وہ بے ساختہ کہنے لگا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر درود شریف بھیجنے سے ہر دعاء قبول ہوتی ہے اور ہر حاجت و مراد پوری ہوتی ہے

یہ بھی پڑھیں : کفار مکہ کا نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو مصیبت میں ڈالنے کا واقعہ

ایک آخری بات کہ اگر کبھی کوئی ویڈیو، قول، واقعہ، سچی کہانی یا تحریر وغیرہ اچھی لگا کرے تو مطالعہ کے بعد مزید تھوڑی سے زحمت فرما کر اپنے دوستوں سے بھی شئیر کر لیا کیجئے یقین کیجئے کہ اس میں آپ کابمشکل ایک لمحہ صرف ہوگا لیکن ہوسکتا ہے کہ اس ایک لمحہ کی اٹھائی ہوئی تکلیف سے یا آپ کی شیئر کردہ تحریر ہزاروں لوگوں کے لیے سبق آموز ثابت ہوسکتی ہے

شکریہ

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent