On December 2, the Storm Al-Aqsa conference will be history-making in Bahawalpur
ملتان (نیشن آف پاکستان نیوز) 2 دسمبر کو طوفان الااقصی کانفرنس بہاولپور تاریخ ساز ہوگی قائد جمعیت کی آمد سے پورے وسیب میں سیاسی انقلاب برپا ہوگا کانفرنس کی کامیابی کے لیے جنوبی پنجاب کے تمام ذمہ دار متحرک بڑے بڑے قافلوں کے ساتھ شرکت کریں گے اس بات کا اظہار زاہد مقصود احمد قریشی نے نیشن آف پاکستان نیوز کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی آمد سے پورے وسیب میں سیاسی انقلاب برپا ہوگا 2 دسمبر کوعظیم الشان طوفان الااقصی کانفرنس بہاولپور جنوبی پنجاب کی سیاست کا رخ متعین کرے گی کانفرنس کی کامیابی کے لیے تیاریاں عروج پر ہیں ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام صوبہ پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات الحاج زاہد مقصود احمد قریشی نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ قائد ملت اسلامیہ مولانا فضل الرحمان کی سیاسی بصیرت کی بدولت ملک سے بین الاقوامی سازشوں کا خاتمہ ہوا
جمعیت علماء اسلام جنوبی پنجاب بھر کے تمام ذمہ داران اور کارکنان قائد جمعیت کے دورے اور کانفرنس کی کامیابی کے لیے دن رات ایک کررہے ہیں اور اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کارلارہے ہیں اس کانفرنس سے دور رس اثرات مرتب ہوں گے جمعیت علماء اسلام پورے وسیب میں مضبوط ہوگی اس وقت یونٹ سے لے کر ضلعی جماعتوں تک تمام شعبے متحرک فعال اور بھرپور سرگرم ہیں وسیب کے تمام اضلاع سے بڑے بڑے قافلوں کی صورت میں ذمہ داران اور کارکنان شرکت کریں گے ملتان سے بھی کارکنان جمعیت سینکڑوں گاڑیوں کے ایک بڑے قافلے کے ساتھ کانفرنس میں شرکت کریں گے
جمعیت علماء اسلام کی بہاولپورکی طوفان الااقصی کانفرنس تاریخ ساز ہوگی جس میں قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن نئے سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کریں گے جنرل الیکشن میں جمعیت پنجاب سے بھی کامیابیاں حاصل کرے گی
0 Comments