The world of Islam should announce international aid for the Muslims of Palestine, Pir Abdul Rahman, Mian Abdul Mujeeb Advocate
رحیم یارخان (نیشن آف پاکستان نیوز ) وسیب اتحاد جنوبی پنجاب کے چیئرمین سردار عبدالمجیب خان ویہا ایڈووکیٹ نے جگر گوشہ امام انقلاب حضرت عنایت اللہ سندھی کے جانشین پیر عبدالرحمن دین پوری ایڈووکیٹ کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام فلسطین کے مسلمانوں کیلئے عالمی امداد کا اعلان کریں اور فلسطین کے مسلمانوں کو ان کے حقوق دلوانے میں اہم کردار ادا کرے فلسطین کے مسلمانوں کے ساتھ جوظلم ہورہاہے‘ بہت افسوسناک ہے اتنی بڑی تعداد میں شہادتیں عالم اسلام کے لئے لمحہ فکریہ ہے
حکومت بھرپور طریقے سے فلسطینی مسلمانوں کے حقوق کی آواز عالمی برادری کے سامنے بلند کرے تاکہ مظلوم اور محکوم فلسطینی مسلمانوں کا مزید قتل عام بند ہو اپنے مسلمانوں بھائیوں کی نعشیں دیکھ کر ہمارا دل خون کے آنسو روتا ہے فلسطین کا مسئلہ اقوام عالم کے امن کیلئے شدید خطرہ ہے
انہوں نے کہا کہ عالمی امن کیلئے فلسطین کے مسئلہ کو حل کرنا ہوگا فلسطینی مسلمان اپنی بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں عالم اسلام فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں تاکہ فلسطینی عوام کو ان کی سرزمین پر جینے کا حق مل سکے۔
0 Comments