Multan: JUI organized a grand historic workers' convention in Nawabpur
ملتان (نیشن آف پاکستان نیوز )جمعیت علماءاسلام تحصیل ملتان کے زیر اہتمام جمعیت ہاوس نواب پور ملتان میں عظیم الشان تاریخ ساز ورکرز کنونشن زیر صدارت امیر تحصیل ملتان مولانا حبیب الرحمن اکبر کے منعقد ہوا جس میں خصوصی طور پر جنرل سیکرٹری جمعیت علماءاسلام پنجاب مولانا حافظ نصیر احمد احرار، ترجمان جمعیت پنجاب مولانا غضنفر عزیز، امیر ضلع ملتان مولانا محمد ایاز الحق قاسمی جنرل سیکرٹری ضلع ملتان مولانا قاری محمد یاسین نے خصوصی شرکت و خطاب کیا اور اعلان کیا کہ پنجاب میں انتخابات میں جے یو آئی لٹیروں امن کے دشمنوں جاگیرداروں کا مقابلہ کرےگی کنونشن میں آمد پر مہمانان گرامی قدر کا شاندار بھرپور استقبال کیا گیا استقبالی ریلی میں کارکنان جمعیت کا جذبہ دیدنی تھا مہمانان گرامی قدر کا بھر پور نعروں اور منوں پھولوں کی پتیوں سے استقبال کیا گیا
سٹیج سیکرٹری کے فرائض ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پنجاب و جنرل سیکرٹری تحصیل ملتان الحاج زاہد مقصود احمد قریشی اور ملک سربلند کالرو نے سرانجام دیے کنونشن سے مولانا حافظ نصیر احمد احرار، مولانا غضنفر عزیز، مولانا محمد ایازالحق قاسمی، مولانا حبیب الرحمن اکبر، مولانا قاری محمد یاسین، مولانا ابوبکر عثمان الازہری، الحاج زاہد مقصود احمد قریشی، ملک محمد الیاس وینس امیدوار این اے 148، ملک منظور احمد کالرو امیدوار پی پی 213 ملتان ،مولانا قاری خضر حیات ساجد، مولانا انیس الرحمن فاروقی، حبیب اللہ خان بابر، قاری عبداللہ بھٹی،ملک معین الدین صدر جے ٹی آئی ضلع ملتان، قاری عبید الرحمن مدنی، مولانا حبیب الرحمن ملتانی، مفتی عمر فاروق نے خطاب کرتے ہوئے شرکاء کنونشن کو 2 دسمبر کو طوفان الاقصی کانفرنس بہاولپور میں شرکت کی دعوت دی اور کہا کہ جمعیت علماء اسلام پورے ملک میں ہونے والے جنرل الیکشن کے حوالے سے بھرپور متحرک ہے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن جنوبی پنجاب میں 2 دسمبر کو بہاول پور تاریخ ساز طوفان اقصٰی کانفرنس منعقد کرکے انتخابی مہم کا آغاز کریں گے کانفرنس پنجاب میں جمعیت کا بھرپور پاور شو ہوگا
انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ہر حلقہ سے جمعیت کے امیدوار کھڑے کیے جا ئیں گے اور اسمبلیوں میں جاکر عوام کے مسائل حل کریں گے مولانا نصیر احرار نے فلسطین فنڈ کے حوالے سے تحصیل ملتان کی کارکردگی کو سراہا اور کامیاب کنونشن کے انعقاد پر حوصلہ افزائی کی کنونشن میں مولانا محمود الحسن غوری، قاری محمد اکرم، قاری مختیار، سردار مزمل عباس،محمد عرفان، ندیم مغل، عبداللہ بھٹی،سلیم بھٹی،معاذ ظفر لنگاہ، ملک اسامہ ہانس، حافظ اظہر سلیم، ملک عبدالخالق کالرو، مولانا شیراز احمد سندیلہ، عمیر اسلم، مولانا شاہ زمان، مدثر عمران صدیقی، حافظ محمد زکریا خان، حافظ خبیب، مولانا امیر معاویہ، ملک مجاہد ملہی و دیگر سینکڑوں کی تعداد میں حلقہ این اے 148 کے یونٹس کے کارکنان اور کالرو برادری کے معززین نے بھرپور شرکت کی۔
0 Comments