گوجرنوالہ(نیشن آف پاکستان نیوز)سی ٹی ڈی پنجاب اور حساس ادارے نے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جس کے نتیجے میں کالعدم تنظیم کے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا،ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق القاعدہ برصغیرنیٹ ورک سے ہےجب کہ ان کےقبضےسے لیپ ٹاپ اور کمپیوٹر میں خفیہ اعداد و شمار، موبائل فون، 5 کلاشنکوف رائفلیں، 2 پستول اور گولہ بارود سمیت دہشت گردی کی مالی اعانت کے لئے فنڈز برآمد ہوئے ہیں۔