لاہور(نیشن آف پاکستان نیوز)قومی شاہرات پر یکم جنوری سے نئے جرمانوں کا اطلاق ہوگاموٹروے پولیس نے روڈ یوزرز میں جرمانوں کی شرح کے بارے میں آگاہی مہم شروع کردی ترجمان موٹروےپولیس کےمطابق حفاظتی قوانین روڈ یوزرز کی جان ومال کے محافظ ہوتے ہیں تیز رفتاری پر بسوں کو 10 ہزار جرمانہ عائد کیا جائے گاتیز رفتاری پر کار کو 2500 روپے جرمانہ ہوگاپبلک سروس میں مسافروں کی  اوورلوڈنگ پر 5 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گابغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر ایک ہزار جرمانہ ہوگابغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے پر کار ، موٹرسائیکل اور ایل ٹی وی کو 5 ہزار جرمانہ ہوگاپی ایس وی گاڑیوں کو بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر 10 ہزار جرمانہ عائد ہوگادوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال پر موٹرسائیکل سوار کو 500 روپے جرمانہ عائد ہوگافون استعمال پر کار کو 2 ہزار جرمانہ ہوگاسیفٹی بیلٹ  نہ استعمال کرنے پرکار،ایل ٹی وی پر1500 جبکہ بڑی گاڑیوں پر3ہزار جرمانہ ہوگالاٸن وائلیشن پر کار اور ہلکی گاڑیوں کو1 ہزارجرمانہ عائد ہوگاٹریفک قوانین روڈ یوزرز کی حفاظت کےلیے ہوتے ہیں روڈ یوزرز قوانین پر عمل کر کے جرمانوں سے بچ سکتے ہیں