ضلع راجن پور کے علاقے کوٹلہ نصیر کا پیدائشی بینائی سے محروم  65 سالہ فنکار محمد رمضان کسی کے آگے ہاتھ پھیلائے بغیر دربار فرید کوٹ مٹھن میں اپنی سریلی آواز کا جادو جگا کر زندگی کا پہیہ چلا رہا ہے۔ نیشن آف پاکستان کی ٹیم سے ملاقات میں معمر نابینا فنکار محمد رمضان نے بتایا کہ بچپن سے بینائی سے محروم ہوں 13 سال کی عمر سے دربار فرید کے باہر آکر عارفانہ کلام اور مختلف گیت گاتا ہوں تو لوگ خوش ہوکر نذرانہ دیتے ہیں انہوں نےبتایا سرائیکی ،پنجابی ، اردو اور سندھی میں گیت گاتا ہوں۔ رمضان نے بھیک مانگنے والوں کو پیغام دیا کہ وہ کسی کے آگے ہاتھ پھیلانے کی بجائے مزدور کریں کام کریں اور عزت کی روزی کمائیں ۔ معمر نابینا فنکار نے وزیراعظم پاکستان سے بھی توجہ کرنے اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔