Ticker

6/recent/ticker-posts

دیپالپور قصور روڈ نزد راجوال کے پاس بارش کی وجہ سے کچے مکان کی چھت گر گئی، 50 سالہ شخص جانبحق

اوکاڑہ(جاویدراہی)دیپالپور قصور روڈ نزد راجوال کے پاس بارش کی وجہ سے کچے مکان کی چھت گر گئی،50 سالہ شخص جانبحق ہوگیا ذراٸع کے مطابق دیپالپور قصور روڈ نزد راجوال ٹول پلازہ کے قریب واقع ضلع ٹیکس بھٹہ میں بارش کی وجہ کچے مکان کی چھت گر گئی حادثہ کے نتیجے میں  50 سالہ شخص موقع پر جانبحق ہو گیااطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 دیپالپور کی ایمبولینس فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور امدادی سرگرمیاں شروع کر دی ریسکیو ٹیم نے ضروری کارروائی کرنے کے بعد نعش کو ورثاء کے حوالے کردیاجانبحق ہونے والے شخص کی شناخت امین ولد بشیر کے نام سے ہوئی ہے جو کہ ضلع ٹیکس بھٹہ کے رہائشی تھا۔

Post a Comment

0 Comments

Recent