رحیم یارخان(محمدخرم لغاری)ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صدر ڈاکٹر محمد ممتاز مونس اور رحیم یارخان یونین آف جرنلسٹ دستور کے صدر محمد عمران مقصود نے پاکستان کسان اتحاد کے ضلعی رہنما جام محمد راشد مجنوں گانگا کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے جانے والے عشائیہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسان پاکستان کی معیشت کی بنیاد ہیں کسانوں کو ملک کی فوڈ سیکیورٹی کہاجائے تو بےجانہ ہوگاحکمران کسانوں کی چیخ و پکار کو سنیں سمجھیں اور ان کے جائز مسائل حل کریں شوگر مافیا، گندم و آٹا مافیا وغیرہ کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے یہ کسانوں کے ساتھ ساتھ عوام کا بھی خون چوسنے میں لگے ہوئے ہیں ملک میں گندم اور آٹے کی قعطا کوئی کمی نہیں یہ سب لوٹ مار کی خاطر پیدا کردہ مصنوعی بحران ہے. پاکستان کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر جام ایم ڈی گانگا صرف کسانوں کی نہیں بلکہ پورے وسیب کی آواز نہیں ہیں ایم ڈی گانگا کی کسان بچاؤ تحریک کے حوالے سے مسلسل جدوجہد اور کسانوں کے ہر ایشو اور مسائل پر بروقت آواز اٹھانا کاز سے سچی محبت کا ثبوت ہے. بحثیت کالم نگار بھی انہوں نے ضلع رحیم یار خان اور سرائیکی وسیب کے صحت اور تعلیم کے شعبہ جات اور خطے کے جملہ حقوق پر کھل کر لکھا ہے.کسانوں کے مسائل پر انہیں سب سے زیادہ کالم لکھنے کا بھی اعزاز حاصل ہے. ڈاکٹر محمد ممتاز مونس نے کہا کہ آج کے دور میں ببانگ دہل سچ لکھنا کوئی آسان کام نہیں ہے. میں جانتا ہوں کہ بہت سارے مواقع پر جام ایم ڈی گانگا نےسچ لکھنے کی بھاری قیمت چکائی ہے لیکن سچ پر کمپرومائز ہرگز نہیں کیامحمد عمران مقصود نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہمارے بڑے بھائی ایم ڈی گانگا کے سیاسی تجزئیے ہمیشہ زمینی حقائق پر مبنی اور غیر جانب دار ہوتے ہیں. ادبی اور ثقافتی حوالے سے بھی ان کی خدمات ہمیشہ نمایاں رہی ہیں. ہمیں فخر ہیں کہ جام ایم ڈی گانگا جیسے لکھاری یونین آف جرنلسٹ کا حصہ ہیں.ڈاکٹر ممتاز مونس اور عمران مقصود نے جام ایم ڈی گانگا کی جملہ وسیبی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں سرائیکی اجرک پہنا کر خراج تحسین پیش کیا. اس موقع ہر جام ایم ڈی گانگا نے کہا کہ رحیم یار خان کے صحافیوں اور میڈیا نے ہمیشہ کسانوں کے مسائل کو اجاگر کیا یے مظلوم کسانوں کی آواز کو طاقت اور جرات فراہم کی ہے. کسانوں کے مسائل پر کھل کر لکھا ہے ہم کسان ان کے مشکور ہیں اس موقع پر پاکستان سرائیکی قومی اتحاد کے مرکزی جنرل سیکرٹری حاجی نذیر احمد کٹپال بھی موجود تھے
0 Comments