رحیم یارخان(محمدخرم لغاری)بااثر سیاسی وڈیروں کے کہنے پر ایس ایچ او تھانہ منٹھار رانا عارف نے میرے بیٹے کو ناجائز تھانہ میں قید کررکھا ہے اور تشدد کرتے ہوئے زبردستی چوریاں منوا رہا ہے۔ محمد شمعون نے اپنے بیوی بچوں کے ہمراہ پریس کلب کے باہر احتجاج کرتے ہوئے کیا کہا کہ ایس ایچ او بنگلہ منٹھار رانا عارف نے بااثر زمینداروں کے ساتھ ساز باز کرتے ہوئے بھاری رشوت کے عوض میرے بیٹے عامر سلیم کو گزشتہ 3روز سے تھانہ میں ناجائر گرفتار کر رکھا ہے اور زبردستی تشدد کرکے ناجائز چوریاں منوا رہا ہے جو سراسر زیادتی ہے، محمد شمعون نے مزید کہا کہ میں اپنے بیٹے ہی ہر طرح صفائی دینے کو تیار ہوں مگر ایس ایچ او راناعارف میرے بیٹے عامر سلیم کو چھوڑنے کے عوض بھاری رشوت طلب کر رہا ہے میں مزدور ی کر کے اپنے بچوں کا پیٹ پال رہا ہوں ایس ایچ او کورشوت نہیں دے سکتا ۔ محمد شمعون نے ڈی پی او منتظر مہدی
سے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ میرے بیٹے کو رانا عارف کے ظلم سے بچایا جائے اور رہا کروایا جائے۔