رحیم یارخان(محمدخرم لغاری) پولیس کی بڑی کاروائی،گزشتہ روز حنفیہ کالونی رحیم یارخان میں شہناز پروین ذوجہ ذوالفقار علی سڑک پرجا رہی تھی کہ ایک ڈاکو نے موٹر سائیکل پر آکر اس کاپرس جس میں 7500روپے اور موبائل فون کے علاوہ ضروری اشیاء تھیں زبردستی چھین لیا۔خاتون نے شور کرکے پولیس کی مدد طلب کی تو پولیس تھانہ صدر رحیم یار خان نے موقع پر پہنچ کر نہ صرف خاتون کو تسلی دی بلکہ اصل ملزم کی تلاش بھی شروع کردی۔24گھنٹے کے اندر اندر تھانہ صدر رحیم یار خان کی پولیس نے نہ صرف اصل ملزم جس کا نام عامر ولد حبیب قوم آرائیں سکنہ بستی کندھارا سنگھ چک نمبر99پی معلوم ہوا ہے کو پکڑ لیااور خاتون کا چھینا ہوا پرس،موبائل نقد رقم بھی اس کی نشاندہی پر برآمد کرکے خاتون کے حوالے کردیا اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی کا آغاز کردیا۔