رحیم یارخان(محمدخرم لغاری)قتل یاحادثہ،لاپتہ ڈاکٹر کی نعش کھال سے برآمد قتل کیے جانے کا شبہ،
پولیس نے نعش تحویل میں لےکرتحقیقات شروع کردیں تفصیل کےمطابق گزشتہ سےپیوستہ شام نیازی کالونی کارہائشی ڈاکٹرمحمدخالدجس نے گلشن عثمان کےعلاقہ میں پرائیویٹ ہسپتال بنارکھاتھاشام کےوقت گھر سےباہرگیا اورپھر رات بھر گھر واپس نہ آیا جس پر ورثاء نے اچانک لاپتہ ہوجانے والے ڈاکٹر محمد خالد کی تلاش شروع کردی اور پولیس، سوشل میڈیا کے ذریعے تشہیر کی گزشتہ روز وائرلیس پل روڈ فہد گارڈن کے کھال میں پڑی ہوئی نعش کو دیکھ کر مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی جس پر ڈی ایس پی سٹی سرکل جاوید اختر جتوئی، ایس ایچ او بی ڈویژن بشارت خان نیازی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اسی دوران نعش ملنے کی اطلاع پر ورثاء بھی موقع پر آگئے جنہوں نے نعش کی شناخت ڈاکٹر محمد خالد کے نام سے کرلی۔قتل کیے جانے کا شبہ ظاہر کیاجار ہا ہے تاہم اس سلسلہ میں رابطہ کرنے پر ورثاء اور پولیس نے بتایا کہ مقتول ڈاکٹر محمد خالد عرصہ6ماہ سے شوگر سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا تھے اور اپنے پرائیویٹ ہسپتال بھی جا نا چھوڑ دیا تھا جبکہ پولیس نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم کے بعد اصل حقائق سامنے آسکیں گے۔ پولیس نے نعش تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کردیں۔

0 Comments