رحیم یارخان(محمدخرم لغاری)جمعیت علماءاسلام کے مرکزی رہنما سنیٹر مولانا حافظ حمداللہ جنرل سیکرٹری مولانا نعمان لدھیانوی نے لیاقت پور ضلع رحیم یار خان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ جن حکمرانوں کی منہ سے خاتم النبین کا لفظ صحیح ادا نہ ہورہا ہو وہ ریاست مدینہ اور ریاست مدینہ کی تاریخ کیا جانے گے عوام کو غربت اور بے روزگاری کی چکی میں پھسلا کر قبر میں سکون کا درس دینے والوں کو اپنے وعدوں اور خوشنمانعروں سے بھی شرم محسوس نہیں ہوتی انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے کہا کہ سلیکٹیڈ حکمرانوں کی نااہلیت اور غیر سنجیدہ پن کی وجہ سے ادارے اور اداروں کے کردار متنازع ہوتے جارہے ہیں وفاقی وزیر فیصل ووڈا کی جانب سے ٹی وی شو میں بوٹ کی نمائش سے فوج اور جنرل باجوہ کاکردار متنازع ہوا وفاقی وزیر نے بوٹ ہلاکر فوج بحیثیت ادارہ کی توہین کی انہوں نے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ ہماری پارلیمنٹ  اور سیاستدان بوٹ کے اشاروں ناچ رہیں ہے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جمعیت علماءاسلام کا ہمیشہ یہی موقف رہا ہے کہ فوج کو سیاست سے دورہ رکھاجاۓ تاکہ بحیثیت ادارہ انکا کردار متنازع نہ ہو انہوں نے کہاکہ ملکہ کی تمام سیاسی قیادت کو یہ فیصلہ کرنا چاہیے کہ سیاست آذاد اور آزادانہ ماحول میں ہونا چاہیے ورنہ اگر یہی روش اور طرز سیاست برقرار رہی تو اس قسم کی طعنہ زنی اور شرمندگی ہوتی رہیں گی انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ فیصل ووڈا کو اصل تکلیف اس بات سے ہے کہ بوٹ چاٹ اور پالش تو ہمارا کام تھا باقی لوگوں کیا ضرورت پڑی ہے
کہ ہمارے کام میں مداخلت کریں