اسلام آباد: پولیس کے اہلکاروں کے یونیفارمز میں کیمرے نصب کر دیے گئے،ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار کے درمیان گفتگو بھی ریکارڈ ہوگی اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں کے یونیفارمز میں کیمرے نصب کر دیے گئےآج اس سلسلے میں آئی جی اسلام آباد عامر ذوالفقار نے وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ سے ملاقات کی اور اسلام آباد پولیس اہلکاروں کی وردی میں نصب کیمرے کے بارے میں بریفنگ دی ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق یبتادائی طور پر چند منتخب ناکوں پر تعینات اہلکاوں نے ٹریننگ مکمل کرنے کے بعد وردی پر لگے کیمروں کا استعمال شروع کردیا ہےجس سے شہریوں اور ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار کے درمیان گفتگو ریکارڈ ہوگی ترجمان کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر صرف دس کیمرے خریدے گئے ہیں اور ان کیمروں میں یہ بھی خصوصیت ہے کہ ان سے اندھیرے میں بھی ویڈیوبنائی جا سکتی ہے اور یہ کہ اس سے بنی ویڈیوز کا مکمل ریکارڈ روزانہ کی بنیاد پر زونل ایس پی کے دفتر میں محفوظ رکھا جائے گا یاد رہے کہ گزشتہ برس اسلام آباد پولیس کے یونیفارم پر ویڈیو کیمرے لگانے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کے لیے اہلکاروں کو ٹریننگ بھی دی گئی ہے
0 Comments