رحیم یارخان(محمدخرم لغاری)ڈسٹرکٹ رحیم یار خان ضلعی ہیڈ کوارٹر کے سٹی سرکل میں 216 خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دیتے ہوئے کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا اشتہاری ملزمان میں 44 ایسے خطرناک اشتہاری ہیں جو اغوا برائے تاوان، قتل ، ڈکیتی اور راہزنی جیسی سنگین وارداتوں کے مقدمات میں ملوث ہیں جبکہ 172 مختلف نوعیت کے دیگر مقدمات میں اشتہاری ہیں ڈی پی او منتظر مہدی کے حکم پر سٹی سرکل پولیس نے اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں ایس ڈی پی او سٹی ڈی ایس پی جاوید جتوئی نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ پولیس جرائم کے خاتمے کیلئے کوشاں ہے منشیات فروشوں اور معاشرتی برائیاں پھیلانے والوں کا محاسبہ جاری ہے مقدمات میں ملوث اشتہاری ملزمان چاہے وہ گناہگار ہیں یا بے گناہ خود کو قانون کے حوالے کردیں بے گناہوں کر مقدمات سے خارج کر دیا جائے گا جبکہ گناہگاروں کو ان کے جرم کی حد تک سزا ملے گی کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں ہوگی
1 Comments
Rahim yar khan ma jail ma adhi jail begunaho se bhari hai jo police khud johte fir deti hai
ReplyDeletephle unka to kro hisaab