رحیم یارخان(محمدخرم لغاری)پسند کی جرم بن گئی لڑکی کے بھائیوں نے نوجوان کو اغواء کے بعد وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ناک کاٹ دی متاثرہ نوجوان تشویشناک حالت میں شیخ زید ہسپتال منتقل کردیا واقعہ چوک بہادر پور میں پیش آیا جہاں پرکچھ عرصہ قبل احمد سکندر نامی شخص نے سمیرا نامی لڑکی سے پسند کی شادی کی تھی جس کی رنجش دل میں رکھتے ہوئے لڑکی کے بھائیوں نے 15 سے زائد افراد کے ہمراہ نوجوان کو اغواء کرنے کے بعد وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے نوجوان کی ناک کاٹ دی، ملزمان نے تشدد کرتے ہوئے نوجوان کے ہاتھ پاؤں توڑےاور سر میں اینٹیں ماری حالت غیر ہونے پر سڑک کنارے پھینک کر فرار ہوگئے تاہم نوجوان کو تشویشناک حالت میں شیخ زید ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں پر اسے طبی امداد دی جا رہی ہے پولیس نے نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے والے 15 سے زائد ملزمان کے خلاف اغواء، تشدد، اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے دوسری جانب ترجمان پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ واقعہ پر ڈی پی او منتظر مہدی نے سخت نوٹس لیتے ہوے ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا حکم دےدیا ہے پولیس نے 3 مرکزی ملزمان عارف،آصف اور سراج کو گرفتار کرلیاہےجبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں ڈی پی او منتظر مہدی نے مقامی پولیس کو مقدمہ میرٹ پر یکسو کرنے کی ہدایت کردی کسی کو بھی قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دینگے
0 Comments