رحیم یارخان(محمدخرم لغاری)ڈی پی او منتظرمہدی کی ہدایت پرضلع بھرمیں پولیس جرائم پیشہ عناصرکیخلاف کارروائیاں کررہی ہےگزشتہ روز سرکل خانپورڈی ایس پی فرخ جاویدنےپریس کانفرنس کرتے ہوئےبتایا کہ تھانہ ظاہرپیرایس ایچ اوانسپکٹراظہراقبال اوران کی ٹیم نےمویشی چورمگسی گینگ سرغنہ سمیت گرفتارکرکےملزمان سے18مویشی جن میں 6شاخ بکرےمالیتی120000,بارہ راس بھینسیں مالیتی2600000اوراسلحہ پسٹل 30بور 3عدد مع 12روند بھی برآمد کیےبرآمد شدہ مویشی اصل مالکان کو واپس کیے گئے اور دیگر ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے پولیس پارٹی سرگرم عمل ہے۔
0 Comments