رحیم یارخان(محمدخرم لغاری)ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کے تجاوزات کے خلاف ضلع ہذا کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو سخت کارروائی کے احکامات، ڈپٹی کمشنر کے حکم کے تحت ضلع بھر میں اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اپنی تحصیلوں میں سڑکوں پر تجاوزات ختم کروائیں اور گزرگاہوں /شاہرات کو صاف کروائیں تاکہ شہریوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا نہ ہو اور تجاوزات کے باعث ہونے والے حادثات کی شرح میں کمی آ سکے۔ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر چوہدری اعتزاز انجم کا ناجائز تجاوزات کے خلاف کریک ڈاﺅن، ہسپتال روڈ سمیت ملحقہ شاہرات سے تمام اقسام کی تجاوزات ختم کر دی۔ناجائز تجاوزات کے خلاف اپریشن میں میونسپل کارپوریشن کے عملہ نے بھاری مشینری کے ہمراہ حصہ لیا اس موقع پر پولیس کی نفری بھی موجود تھی۔اسسٹنٹ کمشنر چوہدری اعتزاز انجم نے تجاوزات کے خلاف جاری اپریشن نے نگرانی کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایات پر ضلع بھر میں تجاوزات کے خلاف بلا تفریق اپریشن کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سڑکوں پر تجاوزات کے باعث ڈپٹی کمشنر کو شہریوں کی شکایات موصول ہو رہی تھی جس پر ڈپٹی کمشنر نے بلاتفریق اپریشن کرنے کے احکامات جاری کئے۔انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے باعث شاہرات اور بازاروں میں ٹریفک کی روانی متاثر اور پیدل چلنے والے شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف جاری اپریشن کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے ہر اہم شاہراہ، بازاروں میں سے ناجائز تجاوزات کو ختم کیا جائے گا۔انہوں نے تاجر برادری اور دکانداران سے کہا کہ وہ از خود اپنی تجاوزات ختم کر لیں تاکہ دوران اپریشن انہیں نقصان کا سامنا نہ کرنا پڑے