رحیم یارخان(محمدخرم لغاری)ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کریک ڈاون،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منتظرمہدی کی ہدایت پرجرائم پیشہ عناصر اور سماج دشمن عناصر کے خلاف ضلع بھر میں پولیس کارروائیاں جاری ہیں ترجمان پولیس کے مطابق ایس ڈی پی او جاوید اختر جتوٸی نے پریس کانفرنس کرتے ہوے بتایاکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں پولیس نے 33 ملزمان کو گرفتار کر لیاگرفتار ملزمان سے بڑی مقدار میں منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد ہوا ہےپولیس نے ملزمان سے ہزار لیٹر شراب ، سات کلو چرس، آٹھ کلو بھنگ اور تین ہتھیار برآمد کیے ہیں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں ضلع کے پانچوں سرکلز کارروائیاں جاری رکھنے کا حکم ہےعوام کو نشہ کی لعنت سے بچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گےعوام اپنے گرد و پیش میں موجود جرائم پیشہ عناصر کی اطلاع مقامی پولیس یا پکار 15 پر دیں جرائم پیشہ عناصر اور مشکوک سر گرمیوں میں ملوث افراد کی اطلاع دینے والوں کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گامنشیات فروش اور جرائم پیشہ عناصر جرم یا ضلع چھوڑ دیں نہیں تو جیل اپنا مقدر سمجھیں