ملتان:اولیاٶں کے شہر ملتان کے باسی 86 سالہ بابا رمضان ثانی کی وائرل ہونیوالی ویڈیو سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی متاثر ہوگئےوزیراعلیٰ عثمان بزدار کی طرف سے  بابا رمضان ثانی
کی ذہانت سے متاثر ہوکرپچاس ہزار روپے کیش انعام دینےکااعلان کردیاڈپٹی کمشنر عامرخٹک کو بابا رمضان ثانی تک انعام پہنچانے کی ہدایت کی اسسٹنٹ کمشنر سٹی ملتان عابدہ فرید نے کیش انعام بابا رمضان ثانی کے حوالے کیابابا رمضان ثانی 86 سال کی عمر میں پیٹ پالنے کے لیے مشقت کرتے ہیں بابا رمضان ثانی 1935 میں تونسہ کی بستی جڑھ لغاری میں پیدا ہوئے انہوں نے ابتدائی تعلیم  بستی بزدار تونسہ  سے حاصل کی بابا رمضان نے مڈل کا امتحان وزیر اعلی عثمان کے والد مرحوم فتح محمد بزدار کے ہمراہ تونسہ میں دیا تھابابا رمضان یکم مارچ 1955 میں روزگار کے لیے ملتان آ گئے تھےبابا رمضان نے ملتان میں 25 روپے ماہوار پر  اخبارفروش کے ہاں  ملازمت حاصل کی وہ 66 سال سے سائیکل پراخبار فروشی کا کام سرانجام دے رہے ہیں