نورپورتھل(راجہ نورالہی عاطف سے ) یونائیٹڈ نیشن کے کنٹری ڈائریکٹر ڈاکٹر ملک عبدالواحد جسرہ نے کہا ہے کہ صحت مندمعاشرے کی تشکیل کے لیے کھیلوں کافروغ ضروری ہےنوجوان نسل میں سپورٹس کی ترویج سے انہیں منفی سرگرمیوں سے دوررکھا جاسکتا ہے وہ پیلووینس میں ملک حسین واحد شوٹنگ والی بال شومیچ کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کررہے تھےتقریب میں ایس ایس پی فیصل آباد ملک محمدعاصم جسرہ،بیرسٹر مرزاعون عباس شکری، ملک آصف مزمل اعوان نائب صدرتنظیم الااعوان پاکستان،ہارون چوہدری لندن،ڈاکٹرعبیرواحدجسرہ لندن،اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ملک علی معروف رضا کہاوڑ،ملک جمشید برکی اسلام آباد،سیٹھ ضرارجنجوعہ چکوال،ملک محمدتوقیراٹک،مرزا قلب عباس شکری،ملک سعیداعوان فتح جنگ اور مرزاحیدر عباس شکری نے بھی خصوصی طورپر شرکت کی قبل ازیں مہمانان خصوصی کی آمد پر ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا ڈال کر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے ان کا پرتپاک استقبال کیاگیااس موقع اس ایونٹ کے چیف آرگنائزر ملک صابرحسین جسرہ نے علاقہ کی خوبصورت روایت کے مطابق تمام مہمانان خصوصی کوپگڑی بھی بندھوائی والی بال میچ کودیکھنے کے لیے شائقین کا ایک جم غفیر موجودتھا شائقین نے بہترین کھیل پر کھیلاڑیوں کو خوب داد دی یہ شاندارمیچ جوئیہ کلب نے واضح برتری سے جیت لیا کھلاڑیوں نے شاندار کامیابی کا ڈھول کی تھاپ پربھنگڑا ڈال کرجشن منایا۔اس موقع پر مہمانان خصوصی نے کھیلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے اور تھل کے عوام کے لیے معیاری تفريح فراہم کرنے پر میچ کے چیف آرگنائزر ملک صابر حسین جسرہ اور ان کے ساتھیوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔
0 Comments