Ticker

6/recent/ticker-posts

رحیم یار خان پولیس نے ڈکیتوں، چوروں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا

Rahim Yar Khan police tighten cordon against robbers, thieves and criminal elements

رحیم یارخان(محمدخرم لغاری)سٹی سرکل پولیس نے ڈکیتی، چوری کی 73 وارداتیں ٹریس کرکے 65لاکھ 27 ہزار روپے کا مال مسروقہ برآمد کر لیاڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منتظرمہدی نے تھانہ اے ڈویژن میں پریس کانفرنس کرتے ہوٸے بتایا کہ برآمد ہونے والے مال میں کاریں، موٹرسائیکلیں، طلائی زیورات، مال مویشی، موبائل فونز و دیگر سامان شامل ہے 73 مدعی مقدمات کو ان کا لوٹا ہوا سامان و ریکوری دی گئی ہے تھانہ اے ڈویژن نے 25، بی ڈویژن نے 28، سی ڈویژن نے 8، ایئرپورٹ نے 3 اور تھانہ آب حیات نے 9 مقدمات ٹریس کئےڈی ایس پی سٹی جاوید اختر جتوئی اور سرکل ایس ایچ اوز نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیاایس ایچ اوز اور ان کی ٹیموں میں شامل اہلکاروں کو تعریفی اسناد اور نقد انعام دیا جائے گاپولیس عوام کی جان و مال کے تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی
Rahim Yar Khan police tighten cordon against robbers, thieves and criminal elements

یہ بھی پڑھیں : وکلاء ملک میں قانون کی حکمرانی کے معاون محافظ ہیں،واٸس چٸیرمین پاکستان بار کونسل ملک عابدساقی ایڈووکیٹ

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent