رحیم یارخان(محمدخرم لغاری)تمغہ ریاست حاصل کرنے والے گائیگ حسن بخش خان ڈاڈھی کے پوتے اور گلوکار شہزادہ سخاوت حسین خان کے بیٹے کلاسیکل،نیم کلاسیکل اور جدید گلوکاری کا حسین امتزاج گلوکار احمد رضا مون نے کہا ہے کہ اگر میں سرائیکی کی بجائے کسی اور زبان میں گا رہا ہوتا خان پور کی بجائے لاہور کا رہائشی ہوتا تو سرکاری میڈیا کی آنکھ کا تارا ہوتامجھے فن موسیقی گھٹی میں ملا ہےگائیگی ہی ہمارا اوڑھنا بچھونا ہےمیں سرائیکی موسیقی کو بین الاقوامی معیار کے مطابق آگے لے کر بڑھناچاہتا ہوں کلاسیکل اور نیم کلاسیکل مویسقی میں اللہ تعالی نے مجھے پاکستان بھر میں جو عزت بخشی ہےوہ میری میٹھی زبان سرائیکی اور بزرگوں کی دعاؤں کا نتیجہ ہےمیں سرائیکی موسیقی میں ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے کا ارادہ اور خواہش رکھتا ہوں
0 Comments