Ticker

6/recent/ticker-posts

پاکستان کی خوشحالی کی بنیاد کسان اور زراعت ہے،ملک اللہ نوازوینس،جام ایم ڈی گانگا

رحیم یارخان(محمدخرم لغاری)پاکستان سرائیکی پارٹی کے مرکزی صدر ملک اللہ نواز وینس نے پاکستان کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر اور کسان بچاؤ تحریک پاکستان کے انفارمیشن سیکرٹری جام ایم ڈی گانگا کے ساتھ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زرعی ملک میں آٹے کا بحران غلط پالیسیوں اورحکمرانوں کی انتظامی نااہـلی کا نتیجہ ہےقومی سیاست اور حکومت میں مافیاز کا بڑھتا ہوا عمل دخل اور کردار ہی کرپشن اور بحران کی سب سے بڑی وجہ ہےوطن عزیز کے سیاسی عدم استحکام کا مستقل علاج اور حل صوبہ سرائیکستان کا قیام ہےمتوازن صوبے وقت کی ضرورت ہیں پاکستان کی خوشحالی کی بنیاد کسان اور زراعت ہےبنیاد جو مضبوط کرنے کی ضرورت ہےروئی اور گندم برآمد کرنے والا ملک روئی اور گندم درآمد کرنے تک کیسے پہنچا ہےاسے اس حال تک کس نے پہنچایا ہےذمہ داروں کا تعین کیے بغیر معیشت اور سٹیٹس کی بحالی مشکل ہےوزیراعظم کے اربوں روپے کے زرعی پییکجز میں سے ٹوکن فراڈ سکیمیں بند کرکے کسانوں کو ان کی فصلات کے جائز ریٹس دیئے جائیں پیداواری اخراجات کم کرنے کے لیے بلاتفریق تمام کھادوں کے ریٹ کم کیے جائیں ملک اللہ نواز وینس نے کسان حقوق کی مسلسل جدوجہد کرنے پر جام ایم ڈی گانگا کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں سرائیکی اجرک پہنائیں اور کہا کہ وسیب کاہرآدمی اپنے اپنے شعبے میں رہ کر اپنی کاز اور وسیب کے حقوق کی آواز بلند کرےجام ایم ڈی گانگا نے کہا کہ ہمارے حکمرانوں کو قومی سطح پر کاٹن کی طرف واپس آنے کے لیے شوگر مافیا کو نتھ ڈالنا ہو گی کپاس کو سپورٹس پرائس لسٹ میں شامل کرکے کپاس کی کم از کم قیمت 5000ہزار روپے ابھی سے مقرر کردینی چاہئیےگندم کا کم ازکم ریٹ 1500روپے من کرنا چاہئیےآم اور کنو کی برآمدات کے لیے اقدامات اور آسانیایاں پیدا کرنی چاہئیں رحیم یار خان اور ملتان میں پلپ انڈسٹری کو فروغ دیا جائےپی آئی اے کی کارگوسروسز شروع کی جائیں پانی کے ضیاع کو روکنے کے لیے ڈیمز کی تعمیر اور نہروں کی ری ڈیزائننگ و ری ماڈلنگ بہت ضروری ہے

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent