رحیم یارخان(محمدخرم لغاری)الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اعلامیے کے مطابق ووٹرز کی غیر حتمی فہرستیں ڈسپلے سنٹرز پر آویزاں کر دی گئی ہیں، ووٹرز اپنے ووٹ کےاندراج اور ڈسپلے سنٹر کی تفصیلات سے آگہی کیلئے اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر8300پرایس ایم ایس کرکے معلومات حاصل کرسکتے ہیں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق اندراج و منتقلی ووٹ کے لئے فارم15،ووٹ پر اعتراض کے لئے فارم16اور درستگی کوائف کیلئے فارم 17ڈسپلے سنٹر پر جمع کرائیں ووٹرز اپنے ضلع کے الیکشن کمشنر آفس میں قائم ڈسپلے سنٹر پر تشریف لائیں اور اپنے ووٹ کے اندراج کو شناختی کارڈ کے مستقل یا موجودہ پتہ پر یقینی بنائیں سرکاری ملازمین اور اہل خانہ ووٹ کا اندراج اپنی جائے تعیناتی پر اختیار کی گئی رہائش گاہ کے پتہ پر بھی کروا سکتے ہیں فارم اور ضروری معلومات ڈسپلے سنٹر یا الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائٹ سے حاصل کی جا سکتی ہیں، ووٹ کی اندراج، درستگی یا کسی بھی قسم کی تبدیلی کے لئے ووٹرز15فروری تک اپنے ضلع کے ڈسپلے سنٹرز سے رابطہ کر سکتے ہیں
0 Comments