Ticker

6/recent/ticker-posts

ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج راولپنڈی محمد یوسف اوجلہ کاسول جج راولپنڈی سردارعمرحسن کے ہمراہ سنٹرل جیل راولپنڈی کااچانک دورہ

District and Sessions Judge Rawalpindi Muhammad Yousuf Aujla Kasul accompanied by Judge Rawalpindi Sardar Omar Hassan paid a surprise visit to Central Jail Rawalpindi.

لاہور(جاویدراہی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی محمد یوسف اوجلہ نے آج سول جج راولپنڈی سردار عمر حسن کے ہمراہ سنٹرل جیل راولپنڈی کا اچانک دورہ کیاسنیئرسپرنٹنڈنٹ ثاقب نذیر چوہدری نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ملک محمد اکرم کے ہمراہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی کا استقبال کیاڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے اسیران ملاقات شیڈ،جیل کنٹین اور انتظار گاہ کا بھی معائنہ کیاملاقات کے لیے آئے لوگوں سے مسائل دریافت کیےڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے جیل کے اندر خواتین وارڈ، نوعمر وارڈ،کچن اسیران،جیل ہسپتال ہائی سیکورٹی سیلز، حفاظتی بلاک اور تمام بیرکوں کا دورہ کیا اور اسیران کے مسائل سنے معزز جج نے نو عمر وارڈ میں وویمن ایڈ ٹرسٹ اسلام آباد کے زیر اہتمام چلنے والی الیکٹریکل،ٹیلرنگ اور کمپیوٹر کلاسز کا معائنہ کیاجیل ہسپتال کے دورہ کے موقع پر ہسپتال میں داخل اسیران سے ملے بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے پر سپرنٹنڈنٹ جیل اور سنیئر میڈیکل آفیسر کے اقدامات کو سراہا اور درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیے اپنے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کروائی ڈسٹرکٹ جج نے جیل کے اندر اسیران کو دیا جانے والا کھانا چیک کیا اور کھانے کے معیار کو سراہتے ہوئے انتظامیہ کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کی تعریف کی اس کے علاوہ جیل کے اندر مقید اسیران کو فلٹر شدہ پانی فراہم کرنے،صفائی ستھرائی، نظم و ضبط اور اسیران کو دی جانے والی طبی دیگر سہولیات پر جیل انتظامیہ کی حوصلہ افزائی کی اور ان کی کاوشوں کو سراہا۔

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent