Ticker

6/recent/ticker-posts

جیلوں میں بند اسیران کی اصلاح کی ذمہ داری حکومت اور معاشرے کی طرف سے جیل حکام کے کندھوں پر ہے.ڈی آئی جی جیل خانہ جات لاہور ریجن ملک مبشر احمد خان

The responsibility of reforming the prisoners in the jails rests on the shoulders of the jail authorities on behalf of the government and the society. DIG Jails Lahore Region Malik Mubashir Ahmad Khan

لاہور(جاویدراہی)حکومت پنجاب کے وژن اور انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ کی ہدایات کے مطابق صوبائی درالحکومت میں واقع لاہور ریجن کی سب سے بڑی جیل سنٹرل جیل کوٹ لکھپت میں قیدیوں کی میڈیکل کئیر،نفسیات اور ذہنی آسودگی،بہترین غذائی اور سماجی وتفریحی سہولیات کی فراہمی برائے اصلاح کے مقاصد پر مبنی منصوبے پر یزنرز ریہبلیٹیشن انٹگریٹیڈ سپورٹ مینجمنٹ (قیدیوں کی بحالی کے انٹیگریشن سپورٹ مینجمنٹ  ) (پرزم)  کےآغاز کے لئے ڈی آئی جی جیل خانہ جات ملک مبشر احمد خان کی صدارت میں اجلاس ہوا۔ جس میں سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل کوٹ لکھپت اعجاز اصغر،سینئر میڈیکل آفیسرڈاکٹر افسر خان، سینئر سائیکالوجسٹ ریجنل آفس لاہورمسں سعدیہ ظفر،سینئر سائیکالوجسٹ آمنہ بتول اور جونیئر سائیکالوجسٹ سنٹرل جیل کوٹ لکھپت لاہورمس فرحانہ نے شرکت کی۔اجلاس مین منصوبے کے حوالے سے ڈی آئی جی جیل خانہ جات لاہور ریجن لاہور نے میٹنگ کے شرکاء کو مقاصد،ترجیحات اور اس کے ثمرات پر تفصیلی بریفینگ دی اور شرکاء کی جانب سے اس پہ عمل درآمد کے لئے دی گئی تجاویز کو سراہا۔ ڈی آئی جی جیل خانہ جات لاہور ریجن لاہور نے کہا کہ جیلوں میں بند اسیران کی اصلاح کی ذمہ داری حکومت اور معاشرے کی طرف سے جیل حکام کے کندھوں پر ہے۔جس کو حکومت اور معاشرے کی توقعات کے عین مطابق اور عالمی معیار سے اہم آہنگ کرنے کے لئے کوٹ لکھپت جیل لاہور میں اس منصوبے کا آغاز کیا جارہا ہے۔ جو مخیر حضرات اور جیل ویلفیئر کمیٹی جس میں سول سوسائٹی کے متمول افراد شامل ہیں کی مالی معاونت اور پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ سوشل ورک کا اشتراک شامل ہوگااور اس پورے منصوبے کو قومی خزانے پر کوئی اضافی بوجھ ڈالے بغیر بطور پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا جائے گا مزید برآں کامیاب تجربے کے بعد اسے ریجن کی باقی تمام جیلوں تک پھیلایا جائے گا۔اس منصوبے کے تحت جیل میں مقید بیمار و ذہنی مریض اسیران،خواتین و بچوں،نو عمر اسیران،سینئر سٹیزن اسیران،لمبی قید اور سزائے موت والے تمام قیدیان کی جیل کے اندر اسیری کے ماہ وسال کے معیار زندگی کی بہتری،طبی،تعلیمی وتفریحی اور معیاری غذائی سہولیات کی فراہمی کے ذریعے،ماہرین نفسیات کے کونسیلنگ سیشن (کونسلنگ سیشنز)پرجیکٹرز پر اصلاحی وتفریحی پروگرامات،روزانہ ایک ٹائم ٹیبل کے تحت فنی تعلیم وتربیت اور مثبت صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے مقابلہ جات کا اہتمام بھی کیا جائیگا۔میٹنگ کے آخر میں ڈی آئی جی نے سپرنٹنڈنٹ جیل اور دیگر شرکاء کو باور کروایا کہ اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ان کو شب وروز محنت،مشنری جذبہ اور نصب العین سمجھتے ہوئے کام کرنے کی ضرورت ہو گی جس پر تمام شرکاء نے اسے توقعات کے عین مطابق کامیاب بنانے کا عہد کیا۔ اس سلسلے کی آئندہ میٹنگ 14-03-2020 کو کوٹ لکھپت جیل میں ہوگئی۔جس میں ڈی آئی جی لاہور ریجن ملک مبشر احمد خان دیگر جیل حکام اور سینئر سائیکالوجسٹ مس سعدیہ ظفر آئی جی آفس کے علاوہ جیل ویلفیئر کمیٹی کے ارکان،شعبہ سوشل ورک پنجاب یونیورسٹی ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر مہناز حسن نقوی ودیگر اساتذہ اور حکام شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : نیشنل کمیشن فارہیومن ڈویلپمنٹ اورمحکمہ تعلیم کے زیراہتمام شجرکاری مہم کاآغاز

The responsibility of reforming the prisoners in the jails rests on the shoulders of the jail authorities on behalf of the government and the society. DIG Jails Lahore Region Malik Mubashir Ahmad Khan

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent