Ticker

6/recent/ticker-posts

اوکاڑہ یونیورسٹی انتظامیہ نے ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخوائیں جاری کردیں لاک ڈاون کے دوران یہ اقدام قابل تحسین ہے، اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن

Okara University Administration Releases Salaries Of Daily Wages Employees During Lockdown


اوکاڑہ(امجد حسین) یونیورسٹی انتظامیہ نے لاک ڈاون کے دوران ادارے کے ڈیلی ویجز ملازمین کی ماہانہ تنخواہیں جاری کر دی ہیں۔ یونیورسٹی کی اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ 
یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق ادارہ شدید مالی بحران کا شکار ہے لیکن اس کے باوجود صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں سرفراز کی ہدایت اور لاک ڈاون کے دوران غریب طبقے کو ریلیف دینے کے حوالے سے حکومتی احکامات پہ عمل کرتے ہوئے وائس چانسلر نے ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخوائیں فوری جاری کرنے کا فیصلہ کیا۔ 
یونیورسٹی کے ڈپٹی رجسٹرار جمیل عاصم کی جانب سے کیے جانے والے نوٹیفیکیشن کے بعد اے ایس اے کے صدر ڈاکٹر حمود الرحمن کا کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں انتظامیہ کا یہ فیصلہ خوش آئند ہے۔ ڈیلی ویجز ملازمین یونیورسٹی کی تعمیر و ترقی میں برابر کردار ادا کرتے ہیں اور تنخواوں کا اجراء ان کی حوصلہ افزائی کرے گا۔ ۔
اے ایس اے کے دیگر عہدے داران بشمول جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد اقبال، نائب صدر ڈاکٹر فہیم ارشد،جوائنٹ سیکرٹری نیلوفرشبیر، فنانس سیکرٹری رائے امتیاز حسین، پریس سیکرٹری انعام الحق، چیئرمین ایگزیکٹو کونسل ڈاکٹر شعیب سلیم، ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر خورشید اصغراور سیکرٹری ڈاکٹر ریاض حسین نے بھی اس فیصلے کی تائید کی

یہ بھی پڑھیں :  رحیم یارخان: رحمن کالونی گلی نمبر تین میں کروناواٸرس کےپھیلنے کا خدشہ

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent