Ticker

6/recent/ticker-posts

کروناواٸرس کی عوام میں آگاہی کےلیے فنکار بھی اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوے ہیں

Artists are also continuing their struggle to raise awareness of Cronavirus

رحیم یارخان(محمدخرم لغاری)گانگا ادبی اکیڈمی پاکستان کے چیئرمین وکالم نگار جام ایم ڈی گانگا سے 21مارچ شاعری کے عالمی دن کے حوالے سے عوامی شاعر رفیق ساحل اور فلم ڈائریکٹر جام مشیر عاصی کی قیادت میں شاعروں اور فنکاروں کی ملاقات جام ایم ڈی گانگا نے کہا کہ دنیا کرونا وائرس  وباء کی زد میں ہےمعاشرے کے تمام طبقات کو سنجیدگی کے ساتھ حفاظتی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں شعراء کرام اپنے کلام و شاعری کے ذریعے آگاہی اور تدابیری مہم میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئیے فنکار چھوٹے چھوٹے بامقصد خاکے بنا کر اپنے وسیب اور ملک کے عوام کو حالات کی سنگینی سے آگاہ کرتے ہوئے دعا دوا،  احتیاط تدابیر اختیار کا پیغام پہنچائیں کرونا ایک عذاب ہے تو ہمیں اپنے رب سے استغفارکرتے ہوئے پناہ مانگنی چاہئیےکرونا ایک وباء اور بیماری ہے تو ہمیں اپنے نبی کریم کے فرمان پر عمل کرتے ہوئےتدابیر کے ساتھ احتیاط و علاج کرنا چاہیے بے شک اللہ ہی عذاب سے نجات اور بیماریوں سے چھٹکارا دینے والا ہےاس موقع پر رفیق ساحل نے بتایا کہ سرائیکی وسیب کا شاعر بڑا درد مند اور باشعور ہے بہت سارے سرائیکی شاعروں نے اچھے انداز میں اپنا پیغام دینا شروع کر رکھا ہےجام مشیر عاصی نے بتایا کہ خاکے بنانے والے سرائیکی فنکاروں نے سب سے پہلے کرونا پر اصلاحی و آگاہی خاکہ تیار کیا ہے جو ریلیز بھی کر دیا گیا ہےملاقات کرنے والے فنکاروں میں فلمسٹار بختاور اینجل خان،توفیق چودھری،عابد بلوچ،حمید ثاقب، محمد اشرف وغیرہ موجود تھے

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent